22 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ مدنی چینل عام کریں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وہاڑی ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
نگران وہاڑی غلام مصطفی عطاری، ڈویژن ذمہ
دار مدنی چینل اشرف عطاری، تحصیل نگران
صاحبان، ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار محمد حامد رضا شاہ عطاری اور ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ دارن
سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
نگران ڈویژن ملتان محمد سادات عطاری نے12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی
بیان کی جبکہ حاضرین کی 12 دینی کام کے
تعلق سے تربیت فرمائی اور 12 دینی کام کتاب کا تعارف کروایا نیز12 دینی کام بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔(رپورٹ محمد حامد رضا شاہ عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)