دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے زیر اہتمام 25 فروری 2020ء بروز منگل رکنِ زون مجلس اثاثہ جات واہ کینٹ   نے رکن زون تعمیرات کے ہمراہ پنڈی گھیب کھوڑ کابینہ میں دعوتِ اسلامی کوملنے والی نئی جگہ کاوزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واقف سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مجلس کا طریقہ کار بیان کرتے ہوئے جگہ کے قانونی کاغذات وغیرہ چیک کئے نیز واقف، وہاں پر موجود مقامی عاشقانِ رسول اور اہلِ علاقہ کیلئے دعا فرمائی۔ (رپورٹ:شفیع الرحمٰن ، مجلس اثا ثہ جات اسلام آباد ریجن آفس واہ کینٹ زون)


مجلس اثاثہ جات کے تحت 17فروری2020ء بروز پیر شریف (Majlis Internal Operating System)کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مجلس اثاثہ جات آفس کے مخصوص اسٹاف اور بذریعہ انٹرنیٹ پاکستان بھر سےمجلس کےاراکینِ ریجن و زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس وسیم عطاری مدنی نےمجلسI.T کی جانب سے مجلس اثاثہ کے لئے بنائی گئی نئی سافٹ ویئر(M.I.O.S)کا تعارف پیش کیا، استعمال کرنے کا طریقہ سمجھایا اورمجلس کا کام جدید طرز پر کرنے کے لئےسافٹ ویئر کو استعمال کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  اثاثہ جات کے تحت 13فروری2020ء بروز جمعرات ملکوال سیالکوٹ کابینہ منڈی بہاؤ الدین میں جامع مسجد فیضانِ علی المرتضیٰ کا سنگِ بنیاد رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے رکھا۔ اس موقع پر ڈویژن نگران ، رکنِ زون اثاثہ جات اور دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔ رکنِ شوریٰ نے حاضرین کومسجد جلد تعمیر کرنے اور آباد کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: محمد شہباز عطاری مدنی، رکن زون مجلس اثاثہ جات )


دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات پاکستان کے تحت05 فروری2020ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آفس نمبر 2 میں مدنی مشورہ ہوا جس میں آفس کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔نگران مجلس محمد وسیم عطاری مدنی نے شعبہ کے اسلامی بھائیوں کی  کارکردگی کے حوالے سے تربیت فرمائی۔(رپورٹر: محمد مزمل عطاری مکتب ذمہ دار مجلس اثاثہ جات)


دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات پاکستان کے تحت  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بروز منگل 21 جنوری 2020 کو اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں آفس کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ نگران مجلس محمد وسیم عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔(رپورٹر: محمد مزمل عطاری مجلس اثاثہ جات)


ملتان ریجن میں مدنی مشورہ

مجلس اثاثہ جات ملتان ریجن کے تمام زون ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 15جنوری 2020ء کو ملتان ریجن میں تربیتی نششت کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس اثاثہ جات ملتان ریجن کے تمام زون ذمّہ داران سمیت آفس ذمّہ داران نے شرکت کی۔مجلس تعمیرات کے ریجن ذمّہ دار عاصم عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت اور شرکا کو پیمائش کرنے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ: محمد مزمل عطاری، مکتب ذمّہ دار مجلس اثاثہ جات)

مجلس اثاثہ جات پاکستان کے ریجن اور زون ذمّہ داران کا مدنی مشورہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس اثاثہ جات پاکستان کے نگرانِ مجلس سمیت تمام ریجن اورزون ذمّہ دار ان نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بھائیوں سے ڈیلنگ کرنے کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ

مجلس اثاثہ جات پاکستان کے تمام ریجن ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

7جنوری2020ء کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مجلس اثاثہ جات کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اثاثہ جات پاکستان کے تمام ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ پاکستان مجلس اثاثہ جات نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف موضوعات پر کلام کیا۔(رپورٹ:محمد مزمل عطاری،آفس ذمّہ دار مجلس اثاثہ جات)


اثاثہ جات کے آفس میں مدنی مشورہ، کراچی ریجن کے ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات پاکستان کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگران مجلس اثاثہ جات نے کراچی ریجن میں آنے والے مسائل کے حل بیان کئے اور مختلف امور پر بات چیت کی۔ ( رپورٹ:محمدمزمل عطاری، مکتب ذمّہ دار مجلس اثاثہ جات)


دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اثاثہ جات کے ہیڈ آفس میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان مجلس اثاثہ جات نے شرکت کی اور مختلف امور کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے نگرانِ مجلس نے  کشمیر زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کے پلاٹ کی خریداری کے حوالے سے رہنمائی کی۔برنالہ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا اور شرعی رہنمائی کے حوالے سے مشاورت کی۔ کوٹ جامی میں مسجد ومدرسے کے پلاٹ کا وزٹ کیا اور واقفین سے ملاقات کی۔(رپورٹ:شفیع الرحمٰن عطاری،مجلس اثا ثہ جات )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے  نگران نے کشمیر اور اسلام آباد میں اثاثہ جات کا وزٹ کیا اور اثاثوں میں آنے والے مسائل کو حل کرتے ہوئے رہنمائی کی۔ نگرانِ مجلس نے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ بھی لیا۔(رپورٹ: محمد مزمل عطاری، آفس ذمّہ دار مجلس اثاثہ جات)