دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 مئی 2022ء بروز پیر پنجاب کے مدینہ ٹاؤن فیصل آباد پاکستان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ترقیاتی مجلس (فیضان مدینہ فیصل آباد) کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ترقیاتی مجلس، فیصل آباد کے ٹاؤن نگران، شہر نگران اورسرکاری ڈویژن نگران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں اپڈیٹ دی جس پر نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار مولانا شفیق بغدادی عطاری مدنی نے رکنِ ڈویژن میرپورخاص مولانا الطاف عطاری مدنی، سوپروائزر الطاف مھر عطاری اور مقامی اسلامی بھائی سمیت سیّدر یحان عطاری کے ہمراہ میرپور خاص کی پراپرٹیزکا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے وہاں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا اور ایک ماہ کا اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے ڈویژن مشاورت کے نگران حافظ زین عطاری کی والدہ کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی اور ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے میر پور خاص میں دعوتِ اسلامی کے تحت تعمیر کی گئی دو مساجد (حسن ولایت مسجد اور فیضان امیرمعاویہ مسجد) میں عینِ مسجد اور فنائے مسجد کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی برکت عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں  پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے زیرِ تعمیر پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور مزید نئے پروجیکٹس بنانے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے مختلف شہر و ٹاؤن (جن میں گھوٹکی ، عادل پوراور خانپور مہر شامل تھے) میں دعوتِ اسلامی کے تحت زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ اور مسجد وں کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ مولانا شفیق بغدادی عطاری مدنی( صوبہ ٔسندھ ذمہ دار) نے مولانا واجد علی عطاری مدنی (رکن ِڈویژن سکھر) اورعبدالباسط میمن (سپروائزر) کے ہمراہ تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں سمیت شخصیات سے ملاقات کی۔اس موقع پر نگران کابینہ فرحان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن  ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ داران نےدینی کاموں کے سلسلے میں میرپور ماتھیلو کا دورہ کیاجس دوران مولانا شفیق بغدادی عطاری مدنی( صوبہ ٔسندھ ذمہ دار) نے مولانا واجد علی عطاری مدنی (رکن ِڈویژن سکھر) اورعبدالباسط میمن (سپروائزر) کے ہمراہ مقامی ذمہ داران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تعمیر ہونے والی مسجد فیضانِ غوث الاعظم کی تعمیرات کا جائزہ لیااور عینِ مسجد و فنائے مسجد کی نیتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ ڈسٹرک ارشاد علی عطاری اور نگرانِ شہر قاری عبدالعزیز عطاری مسیت دیگر اسلامی بھائیوں سے بھی ملاقات و مشاورت کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ: پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں کا صوبۂ سندھ کے شہر ڈھرکی ضلع گھوٹکی کا شیڈول رہاجہاں انہوں نے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا ۔

اس دوران صوبہ ٔسندھ ذمہ دار مولانا شفیق بغدادی عطاری مدنی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیا ۔اجتماع کے اختتام پر ذمہ داران نے مقامی اسلامی بھائیوں اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ ٔکرام و اساتذہ ٔکرام سے ملاقات کی ۔

بعدازاں ذمہ صوبائی ذمہ دار نے مولانا منظور احمدعطاری مدنی کے ہمراہ عبدالمجید کالونی ڈھرکی میں دعوت اسلامی کو وقف ہونے والی جگہ کا وزٹ کرتے ہوئے جگہ دینے والی شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں وقف کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ رکنِ ڈویژن سکھر مولانا واجد علی عطاری مدنی اور سوپروائزر عبدالباسط میمن موجود تھے۔(رپورٹ: پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ صوبہ ٔسندھ کے ذمہ دار مولانا شفیق بغدادی عطاری مدنی نے رکنِ ڈویژن نواب شاہ، سپروائزر اور مقامی ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں مورو ذوالفقار آباد ٹاؤن ضلع نوشہرو فیروز کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے دعوتِ اسلامی کو مسجد و مدرسے کے لئے پلاٹ دینے والی شخصیت سے ملاقات کی اور انہیں شرعی مسائل سے آگاہ کیا۔

اسی طرح نواب شاہ کے علاقے نیو جتوئی میں مسجد و مدرسے کی جگہ کا وزٹ کرتے ہوئے جگہ دینے والی شخصیت سے گفتگو کی اور انہیں شرعی مسائل سے آگاہ کیا۔

بعدازاں صوبۂ سندھ ذمہ دار نے مورو میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران سے ملاقات کی۔( رپورٹ:پراپرٹی اینڈ کنسٹر کشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ صوبہ ٔسندھ کے ذمہ دار مولانا شفیق بغدادی عطاری مدنی نے رکن ڈویژن نواب شاہ، سپروائزر اور نگرانِ شہر کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں ضلع سانگھڑ کے شہر شہداد پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پراپرٹیز کا وزٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے منظورآباد ٹاؤن اور کمیل بنگلوز ہاؤسنگ سکیم کے آفسز میں منیجرز اور ان کے اونرز سے ملاقات کرتے ہوئے ان جگہوں کی شرعی و تنظیمی رہنمائی کی۔

بعدازاں شہداد پور میں قائم جامع مسجد فیضان ابرہیم کا وزٹ کیا جہاں جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظم مولانا عمران عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔(رپورٹ:پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آبادریجن کے& Construction Departments Property کا مدنی مشورہ ہوا ۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نےذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے کام میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول دیئےجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں کراچی ریجن کے پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے ذمہ داران سے دینی کامو ں کے حوالے سے فالواپ لیتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا،اس دوران رکنِ شوریٰ نےشعبے کے کام میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسلام آبا دمیں معاون نگرانِ مجلس پراپرٹی اینڈکنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ مولاناسجادعطاری مدنی اوراسلام آبادریجن ذمہ دارمولاناذیشان عطاری مدنی نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باغ اور مسجدومدرسہ فیضان جمال مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کاوزٹ کیا جس میں انہوںنے شرعی و قانونی معاملات چیک کرتے ہوئے تعمیرات کاجائزہ لیا اور ذمہ داران کی تربیت کی۔اس موقع پر باغ زون کے رکن پراپرٹی اینڈکنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ابوذرسیدمحمدقمررضاعطاری مدنی بھی موجودتھے جنہوں نے زیرتعمیر پراجیکٹس کے حوالے سے شرعی، تنظیمی اورقانونی معاملات پر گفتگو کی۔(رپوٹ: ابوذرسیدمحمدقمررضاعطاری مدنی رکن زون پراپرٹی اینڈکنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مظفر آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ رکھی گئی جس میں نگران زون سیدجنیدشاہ  عطاری مدنی، اسلام آبادریجن ذمہ داراورابوذرسیدمحمدقمررضاعطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی شریک تھے۔

اس میٹنگ میں شعبہ سے متعلقہ مسائل ومعاملات اوراہداف کےحوالے سے بات ہوئی ساتھ ہی مظفرآبادکابینہ کے مختلف ڈویژنز میں نیومساجدومدارس کےلئے پلاٹس کاوزٹ،ڈونرزسے ملاقات کا سلسلہ بھی رہا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مساجدکی تعمیرات کروانے کاذہن دیا۔(رپوٹ: ابوذرسیدمحمدقمررضاعطاری مدنی رکن زون پراپرٹی اینڈکنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)