ملکوال شہر ضلع منڈی بہاؤ
الدین میں جامع مسجد فیضانِ اعلیٰ حضرت
کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
دنیا بھر میں زیادہ سے
زیادہ مساجد بنانے، انہیں آباد کرنے اور
لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کوشش کرتے رہتے ہیں
جس کے نتیجے میں سیکڑوں مسجدیں قائم کی جا چکی ہیں اور لاکھوں لوگ گناہوں بھری
زندگی سے توبہ کر کے اسلامی تعلیمات کے
مطابق اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
22 ستمبر 2022ء بمطابق 25
صفرالمظفر 1444ھ بروز جمعرات عرسِ اعلیٰ
حضرت کے موقع پر پاکستان کے شہر ملکوال
ضلع منڈی بہاؤ الدین میں دعوتِ اسلامی کے
تحت5 مرلے کی زمین پر ”جامع مسجد فیضانِ اعلیٰ حضرت“ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار
گوجرانوالہ مولانا محمد شہباز عطاری مدنی
نے ”مسجد کی تعمیرات کی اہمیت و فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس
میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور اہلِ محلہ کے کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔(رپورٹ: پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)