18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے اراکین حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی برکت عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن
ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی
تربیت کرتے ہوئے زیرِ تعمیر پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور مزید نئے پروجیکٹس بنانے
کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)