دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت ذمہ داران  نے اسلام آباد ریجن گجرات کابینہ کے گاؤں میں واقع مسجد یا رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی جگہ کا وزٹ کیا اور مقامی ذمہ داران سے مسجد کی جلد تعمیرات کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔ علاوہ ازیں واقفین اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کا نظام بیان کیا۔(رپورٹ، محمد شہباز عطاری سیالکوٹ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 13 اکتوبر2019ء کو ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین کے اطراف اجووال میں قائم جامع مسجد سلطانیہ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مجلس اثاثہ جات کے ڈویژن نگران نے” غیبت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے 31 اکتوبر2019ء بروز جمعرات کو شہر ملکوال سے مدنی چینل پر لائیو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ،محمد شہباز عطاری، رکن زون مجلس اثاثہ جات سیالکوٹ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت12 اکتوبر 2019ء کو  ذمّہ داران نے رکن زون مجلس اثاثہ جات کے ہمراہ اسلام آباد ریجن سیالکوٹ کابینہ میں جامع مسجد فیضانِ امیرِمعاویہ کے لئے لی گئی جگہ کا وزٹ کیا ۔ ذمّہ داران نے جلد تعمیرات کے حوالے سے باہم مشاورت کی اور کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ،محمد شہباز عطاری،رکن زون مجلس اثاثہ جات سیالکوٹ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت30ستمبر2019ء کو ذمّہ دارا نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم دارالافتاء اہلسنت میں حاضری دی اور وہاں کے مفتی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اثاثوں کی شرعی راہنمائی حاصل کی۔(رپورٹ، محمد محبوب عطاری مدنی، کراچی ہیڈ آفس اثاثہ جات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت یکم اکتوبر2019ء کو ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ ملتان میں صحرائے مدینہ اور مظفر گڑھ کے اثاثوں کا وزٹ کیا اور وہاں کے انتظامات کا معائینہ کیا نیز نظام کو مزید مضبوط بنانے کے متعلق مقامی ذمّہ داران کو نکات دئیے۔(رپورٹ، محمد محبوب عطاری مدنی،کراچی ہیڈ آفس اثاثہ جات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت  پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں نگرانِ مجلس اثاثہ جات نے واقفین سے ملاقات کی اور اثاثے کی شرعی تفتیش کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ، محمد محبوب عطاری مدنی،کراچی ہیڈ آفس اثاثہ جات)


23ستمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس اثاثہ جات نے شرکا کی تربیت کی اور بیرونِ ملک میں کاموں کو  بڑھانے اور شعبے کے نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات دئیے ۔ (رپورٹ، محمد محبوب عطاری مدنی ،کراچی ہیڈ آفس اثاثہ جات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کےتحت 21 ستمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اثاثہ جات کے تمام اجیر اسلامی بھائیوں کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس اثاثہ جات نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے  ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ، محمد محبوب عطاری مدنی ،کراچی ہیڈ آفس اثاثہ جات)


دعوتِ اسلا می کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 19ستمبر2019ء بروز جمعرات کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اثاثہ جات ہیڈ آفس کے تمام اسلامی بھائیوں کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس اثاثہ جات نے  شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے ۔(رپورٹ، محمد محبوب عطاری مدنی ،کراچی ہیڈ آفس اثاثہ جات)


دعوتِ اسلا می کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 19 ستمبر2019ء کو  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم اثاثہ جات کے ہیڈ آفس میں بیرون ملک سے آئے ہوئے ذمّہ دار اسلامی بھائی کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس اثاثہ جات نے اپنے شعبے اثاثہ جات کا تعاف پیش کیا اور اس کے تحت بیرونِ ملک میں کام کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، محمد محبوب عطاری مدنی ،کراچی ہیڈ آفس اثاثہ جات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 15ستمبر2019ء  کو رکن ِمجلس اثاثہ جات نے ملتان میں موجود دعوتِ اسلامی کی وقف کردہ املاک کا وزٹ کیا اور نقشہ وتعمیرات کے حوالے سےآنے والے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔علاوہ ازیں رکنِ مجلس نے اسی حوالے سے شاہ جمال اور مظفر گڑھ کے دیگر اضلاع کا بھی دورہ کیا۔(رپورٹ رکنِ مجلس اثاثہ جات محمد محبوب عطاری المدنی)

دعوتِ اسلامی کی مجلس اثاثہ جات کے تحت 31اگست 2019ء بروز ہفتہ  فیصل آباد میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں ریجن فیصل آباد کے ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دار سمیت ریجن کے تمام اجیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس اثاثہ جات نے شعبے میں کارکردگی اورشعبے کے ترقی کے حوالے بات چیت کی اور شرکا کو نکات دئیے۔