14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 مئی 2022ء بروز
پیر پنجاب کے مدینہ ٹاؤن فیصل آباد پاکستان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ترقیاتی مجلس (فیضان مدینہ فیصل آباد) کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ترقیاتی مجلس، فیصل آباد کے ٹاؤن نگران،
شہر نگران اورسرکاری ڈویژن نگران سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں اپڈیٹ دی جس پر نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ
داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)