پچھلے دنوں پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داراسلامی
بھائیوں کا صوبۂ سندھ کے شہر ڈھرکی ضلع گھوٹکی کا شیڈول رہاجہاں انہوں نے دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا ۔
اس دوران صوبہ ٔسندھ ذمہ
دار مولانا شفیق بغدادی عطاری مدنی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان
کیا ۔اجتماع کے اختتام پر ذمہ داران نے مقامی اسلامی بھائیوں اور جامعۃ المدینہ کے
طلبہ ٔکرام و اساتذہ ٔکرام سے ملاقات کی ۔
بعدازاں ذمہ صوبائی ذمہ دار نے مولانا منظور
احمدعطاری مدنی کے ہمراہ عبدالمجید کالونی ڈھرکی میں دعوت اسلامی کو وقف ہونے والی
جگہ کا وزٹ کرتے ہوئے جگہ دینے والی شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں وقف کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ رکنِ ڈویژن
سکھر مولانا واجد علی عطاری مدنی اور
سوپروائزر عبدالباسط میمن موجود تھے۔(رپورٹ: پراپرٹی اینڈ
کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)