21 رجب المرجب, 1446 ہجری
لوگوں
کے ایمان،عقائد اور نظریات کی حفاظت کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کےزیرِ اہتمام 6 فروری2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد
میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔
مدنی
مشورے میں رکنِ شوری حاجی علی عطاری نے
سندھ کے مختلف شہروں سے آنے والے ڈویژن سطح کے ذمہ داران کی تربیت فرمائی جس میں دعوتِ اسلامی کو ملنے والی جگہوں کی
حفاظت اور ان کی انتظامی مجلس کو فعال کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں
نگرانِ مجلس مولانا وسیم عطاری مدنی نے صوبائی ذمہ دار مولانا شفیق عطاری مدنی ،حیدرآباد سٹی کے نگران حاجی سہیل
عطاری اور صوبائی ذمہ دار مجلس تعمیرات حاجی اویس چشتی عطاری کے ساتھ حیدرآباد سٹی میں دعوت ِاسلامی کو ملنے
والی جگہوں پر مشاورت کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)