21 رجب المرجب, 1446 ہجری
پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کے ڈویژن
و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی میٹنگ
Wed, 7 Jun , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن
ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں ایک میٹنگ ہوئی جس میں بہاولپور کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف
عطاری نے بہاولپور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ہونے والے تعمیراتی پروجیکٹ کے
حوالے اہم نکات پر گفتگو کی اور اس میں مزید بہتری کانے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں
نگرانِ بہاولپور نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور
پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)