18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
8
دسمبر2022ء بروز جمعرات دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کنسٹریکشن ڈیپارٹمنٹ کراچی
سٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے
اسلامی بھائیوں نے براہِ راست اور وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شعبہ کنسٹریکشن ڈیپارٹمنٹ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مساجد و مدارس کی تعمیرات میں شرعی اُصول کی پاسداری کرنے کا ذہن دیا نیز مزید نئے پلاٹس کی خریداری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور ماہِ دسمبر 2022ء کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات
کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)