27 جمادی الاخر, 1446 ہجری
14
فروری 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذمہ داران شریک ہوئے۔
نگران
پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے متولی کی ذمہ داریاں، وقف کی اشیا کی حفاظت اور مسجد و مدر سے کو آباد کرنے کے
فضائل و برکات پر مدنی پھول دیئے جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔
اس بیان میں فیصل آباد سے ذمہ داران نے براہ ِ راست جبکہ دیگر شہروں سے اسلامی بھائیوں نے بذریعہ
آڈیو اور ویڈیولنک شرکت کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری
،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )