2 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے تحت 8 ستمبر 2024ء کو آن لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں صوبۂ پنجاب کے ڈویژنز ذمہ
داران، ہر ڈویژن کے پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران، کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے آفس ذمہ
دار اور ملتان کے محمد عاصم عطاری نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ ڈیپارٹمنٹ مولانا وسیم عطاری
مدنی اور صوبائی ذمہ دار حاجی غلام الیاس عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے
ہوئے ڈیپارٹمنٹ کے طے شدہ کاموں کا جائزہ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے ایونٹس اور
شیڈول سمیت کارکردگی پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)