14 اگست 2024ء کو ڈسٹرکٹ اٹک میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت ایک Female Principal کی رہائش گاہ پر Youth Day Session کا انعقاد ہوا جس میں Female Students سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسٹوڈنٹس کو مختصر لیکچر دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کی دعوت دی۔

سیشن کے آخر میں اسٹوڈنٹس نے آئندہ بھی اسی طرح کے سیشنز میں شرکت کرنے نیز اپنی کلاسوں اور گھروں میں درس دینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


صوبہ پنجاب کے شہر بورے والا میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 اگست 2024ء کو ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر”اسٹوڈنٹس اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے اجتماع کا آغاز ہوا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے درودِ پاک کی فضیلت بیان کی اور ”جوانی کیسے گزاریں؟“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے جوانی میں تقویٰ اور خوفِ خدا کی فضیلت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو بتایا نیز اپنی ہم عمر طالبات تک یہ پیغام پہچانے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے امیرِ اہلِ سنت کے فرمان ” پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ پر عمل کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو پودے اور درخت لگانے کا ذہن دیا نیز اختتامی دعا بھی کروائی۔


صدر ڈسٹرکٹ ، کراچی کے علاقے کلفٹن ٹاؤن میں قائم Sir Syed College of Medical Sciences (سر سيد کالج آف ميڈیکل سائنسز) میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اگست 2024ء کو پلانٹیشن ڈرائیو اور فیضانِ قراٰن سیشن کا اہتمام ہوا جس میں Female Medical Students، Faculty of Doctors اور Professors شریک ہوئیں۔

سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی و سٹی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”پلانٹیشن کے فوائد“ پر بیان کیا اور اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ کریم پڑھنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت ہونے والے آن لائن درسِ قراٰن میں شریک ہونے کی دعوت دی جس پر شرکا نے آن لائن درس قران میں داخلہ لینے، تجوید کے ساتھ قرانِ پاک سیکھنے اور قرانِ پاک کا ترجمہ و تفسیر پڑھنے سمیت کالج میں مختلف Topics (موضوعات) پر سیشنز منعقدکروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

سیشن کے اختتام پر سٹی ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس، ذمہ داران اور دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ مل کر کالج کے احاطے میں شجرکاری کرتے ہوئے پودے لگائے جبکہ اسٹوڈنٹس نے شجرکاری میں لگائے پودوں کی دیکھ بھال کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔


30 جولائی 2024ء کو جھنگ ڈسٹرکٹ ، فیصل آباد کے علاقے شیخ لاہوری میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والی ٹیچر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعت شریف سے ہوا جس کے بعد نگرانِ ڈسٹرکٹ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود ٹیچر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کا تعارف کروایا۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے ٹیچر اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات تحفے میں پیش کی گئیں اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 6 اگست 2024ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ملیر ڈسٹرکٹ، کراچی کے علاقے سعود آباد میں قائم گورنمنٹ کالج فار وومن (Government College for Women) میں Female Principal سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے Female Principal کو کالج میں شجرکاری کروانےاور ماہانہ اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ رکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والی اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے، انہیں دینی مسائل سکھانے اور اُن کی رہنمائی کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت مزنگ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مراکز فیضانِ صحابیات میں 3 دن پر مشتمل (2، 3، 4 اگست 2024ء) کورس بنام ”نورِ ہدایت“ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقامات پر ہونے والے اس کورس میں Female Principal ، Female Doctors ، Female teachers ، Medical اور University کی Female Students سمیت اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دورانِ کورس اسلامی بہنوں کے درمیان مختلف سیشن منعقد کئے گئے جن میں تلاوتِ قراٰن، نعت شریف، سیکھنے سکھانے کے حلقے اور فقہی مسائل( مثلاً وضو، غسل اور نماز کا طریقہ وغیرہ) شامل تھے۔

اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مختلف موضوعات پر بیان ہوئے جن میں حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت دینی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار ، نواسیِ عطار اور نگرانِ صوبۂ پنجاب سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بہنیں بھی موجود تھیں۔


ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت3 اگست 2024ء کو  ایک مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کوئٹہ شیڈول کے متعلق گفتگو کی نیز کوئٹہ میں قائم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کس طرح دین کا کام بڑھایا جائے اس پر تبادلۂ خیال کیا۔


4 جولائی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں سب کونٹیننٹ نگران، تعلیمی شعبہ ذمہ داران، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سب کونٹیننٹ نگران اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ربیع الاول میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی تیاری کے متعلق مشاورت کی جس میں اجتماعات کا شیڈول اور محفلِ نعت کے مدنی پھول سمیت دیگر موضوعات شامل تھے۔


کراچی پی آئی بی کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں 4 جولائی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کراچی کی ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بیرونِ ملک سے بھی ذمہ دار اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

ابتداءً ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی پر گفتگو ہوئی جس کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور اختتامی دعا بھی کروائی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی میٹنگ میں موجود تھیں۔میٹنگ کے آخر میں وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔

عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جنوری 2024ء کو شعبہ تعلیم للبنات کی   اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ تعلیم للبنات ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ 


15 جنوری 2024ء کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ ایک ٹیچر اسلامی بہن کے گھر آمد ہوئی جہاں رہائشی اسلامی بہنوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور اُن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے شرکا اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


6 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی شہر میں شعبہ تعلیم للبنات کی 3th Thanks Giving ceremonyکا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ابتداءً تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلاف میں قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے حاضرین کو اسلاف کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔