18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
14 اگست 2024ء کو ڈسٹرکٹ اٹک میں دعوتِ
اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت ایک Female Principal کی رہائش گاہ پر ” Youth Day
Session “ کا انعقاد ہوا جس میں Female Students سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیشن کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت
شریف پڑھی گئی جس کے بعد ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسٹوڈنٹس کو مختصر
لیکچر دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کی دعوت دی۔
سیشن کے آخر میں اسٹوڈنٹس نے آئندہ بھی اسی طرح
کے سیشنز میں شرکت کرنے نیز اپنی کلاسوں اور گھروں میں درس دینے کی اچھی اچھی
نیتیں کیں۔