صوبہ پنجاب کے شہر بورے والا میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 اگست 2024ء کو ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر”اسٹوڈنٹس اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے اجتماع کا آغاز ہوا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے درودِ پاک کی فضیلت بیان کی اور ”جوانی کیسے گزاریں؟“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے جوانی میں تقویٰ اور خوفِ خدا کی فضیلت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو بتایا نیز اپنی ہم عمر طالبات تک یہ پیغام پہچانے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے امیرِ اہلِ سنت کے فرمان ” پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ پر عمل کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو پودے اور درخت لگانے کا ذہن دیا نیز اختتامی دعا بھی کروائی۔