دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت دینی کاموں میں اپنی خدمات سرانجام دینے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے 25 جنوری 2025ء کو کراچی کے علاقے P.I.B کالونی میں ”سالانہ تقریب“ کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت و افادیت پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مزید بہتر انداز میں دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

تقریب کے آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔