21 رجب المرجب, 1446 ہجری
علاقہ شیخ لاہوری جھنگ ڈسٹرکٹ میں اسلامی بہنوں
کے لئے ٹیچرز اجتماع کا انعقاد
Mon, 26 Aug , 2024
148 days ago
30 جولائی 2024ء کو جھنگ
ڈسٹرکٹ ، فیصل آباد کے علاقے شیخ لاہوری میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ
اسلامی کے تحت ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے
والی ٹیچر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعت شریف سے ہوا جس کے بعد نگرانِ ڈسٹرکٹ
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود ٹیچر اسلامی بہنوں کو نیکی کی
دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کا تعارف کروایا۔
آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے ٹیچر اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات
تحفے میں پیش کی گئیں اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔