سر سيد کالج آف ميڈیکل سائنسز میں پلانٹیشن ڈرائیو
اور فیضانِ قراٰن سیشن کا اہتمام
صدر ڈسٹرکٹ ، کراچی کے علاقے کلفٹن ٹاؤن میں
قائم Sir Syed College of Medical
Sciences (سر سيد کالج آف ميڈیکل سائنسز) میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اگست 2024ء کو پلانٹیشن
ڈرائیو اور فیضانِ قراٰن سیشن کا اہتمام ہوا جس میں Female Medical Students، Faculty of
Doctors اور Professors شریک ہوئیں۔
سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعت شریف سے
کیا گیا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی و سٹی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”پلانٹیشن
کے فوائد“ پر بیان کیا اور اور وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ کریم پڑھنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت ہونے والے آن لائن
درسِ قراٰن میں شریک ہونے کی دعوت دی جس پر شرکا نے
آن لائن درس قران میں داخلہ لینے، تجوید کے ساتھ قرانِ پاک سیکھنے اور قرانِ پاک
کا ترجمہ و تفسیر پڑھنے سمیت کالج میں مختلف Topics (موضوعات) پر سیشنز منعقدکروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
سیشن کے اختتام پر سٹی ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس، ذمہ
داران اور دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ مل کر کالج کے احاطے میں شجرکاری کرتے ہوئے پودے لگائے جبکہ اسٹوڈنٹس نے شجرکاری میں لگائے پودوں کی دیکھ
بھال کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔