شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان کے ڈویژن کوئٹہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ شعبہ تعلیم ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز میں شرکا کی تعداد بڑھانے پر توجہ دلائی۔

اس کے علاوہ شعبہ تعلیم ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کو اپنے ڈویژن میں مضبوط کرنےکے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں شعبہ تعلیم ذمہ دار نے اختتامی دعا کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی اور قائدِ اعظم یونیورسٹی لاہور کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہاسٹل 1 میں PHD اور دیگر اسٹوڈنٹس(اسلامی بہنوں) کے درمیان ایک سیشن کیا۔

اس دوران پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اسٹوڈنٹس کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا۔

ان شاء اللہ عزوجل ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کوشش سے اب یونیورسٹی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار تفسیر ِ قراٰن کی کلاس لگائی جائے گی۔

دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں ڈیپارٹمنٹ کی عالمی و پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت شریک ہوئیں۔

اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے چند اہم امو رپر تبادلۂ خیال کیا ۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


پچھلے دنوں 2022ء کے اختتام پر شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار، نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور شعبے کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے تقریب میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے سے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

گزشتہ روز ملک و بیرونِ ملک میں لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں ایک ٹریننگ سیشن منعقد  ہوا جس میں شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) سے وابستہ تمام سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریننگ سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہالغفار اور نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔

دورانِ بیان اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں پچھلے دنوں شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ایجوکیشن یونیورسٹی بینک روڈ کیمپس میں ہیلتھ ہائیجن اور اسلام سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں اسٹاف اور سوسائٹی ممبرز سمیت کم و بیش 400 اسٹوڈنٹس اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

بعدازاں شعبہ المدینۃالعلمیہ دعوتِ اسلامی کی کتابیں پرنسپل اور منتظمین کو دی گئیں جبکہ یونیورسٹی کی پرنسپل صاحبہ نے پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ روز شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبےکی پاکستان، صوبائی و ڈویژن سطح اور سٹی نگران کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے”حوصلہ افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبہ تعلیم کی صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ دارا ن سے 9ماہ کے سفرِ شیڈول کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے دینی کاموں میں ہونے والی کمزوریوں پر توجہ دلاتے ہوئےاپنی ماتحت غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے اور بروقت مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے 9 ماہ کی ماہانہ کارکردگی میں ترقی و تنزلی اور اہداف کے کلام کیا جبکہ تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  کے تحت پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن ڈی جی خان صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل مظفرگڑھ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن ذمہ دار، ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ لیہ کی ذمہ داران سمیت تحصیل سطح کی ذمہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے پر نسپل، ٹیچر ز اور اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اداروں میں مزید بہتر کارکردگی دینے پر ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں میٹ اپ کے سلسلے میں پا کستان سطح ذمہ دارہ نے ادارہ ذمہ داران سے ملاقات کی۔

مزید ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ گورنمنٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفس کا دورہ کیا جہا ں انہوں نے ڈی ای او صاحبہ سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران کی چار عدد ڈپٹی ڈی ای اوز سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے مختلف سیشنز اپنے اسکولوں میں کر وانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔بعدازاں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوتِ اسلامی کی شعبہ تعلیم میں کارکردگی سے آگاہ کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ تعلیم کی پاکستان سطح کی ذمہ دار نے ملتان ڈویژن کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے ایک سیشن کیا جو 4 مختلف حصوں پر مشتمل تھا۔

(1)سیشن کے پہلےحصے میں نشتر میڈیکل یونیوسٹی کے شعبہ بہبود آبادی کے میٹنگ ہال میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں 5 ڈاکٹرز اور 5 سینئر ہیڈ نرسسز سمیت 13 نرسزز نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم“ پر کلام کیا اور دعا کروائی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ایک ڈاکٹر اسلامی بہن کے آفس کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے ما ہانہ درس اجتماع شروع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ڈاکٹر نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

(2)سیشن کے دوسرے حصے میں شعبہ ذمہ دارن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران کے مسائل سن کر اُن کی رہنمائی کی گئی اور شعبے کے کام میں ترقی کے لئے اہداف دیئے گئے۔

(3)اس سیشن کے تیسرے حصے میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیکنڈ ائیر اور فورتھ ائیر کی کم و بیش 28 ڈاکٹرز طالبات نے شرکت کی۔

سیشن کے اس حصے میں مدنی قاعدہ مکمل کرنے والی 10 طالبات میں تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی۔

سیشن کے آخری حصے میں PhD DPT/M.Phil اور پرائمری اسکول ہیڈ نے شرکت کی جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں بتایا کہ دعوتِ اسلامی کا شعبہ تعلیم تعلیمی اداروں میں کردار سازی اور سنتِ مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے کیا کام کر رہا ہے۔


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ تعلیم عالمی و پاک سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں اور شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ کی ناظمہ نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کے کورس کروانے کے سلسلے میں مشورہ لیا جس میں شعبہ تعلیم کے تحت کورسز کی تیاری کب سے ہو؟اس کے مشورے کون لے؟اس کی کارکردگی کا نظام کیا ہو؟ ان امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

٭دوسری طرف عالمی سطح و بین الاقوامی امور شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز کی پہلی و دوسری سطح کے مدنی مشورے لینے و کارکردگی شیڈول وصول ہونے پر بات چیت کی نیز کفن دفن و کارکردگی فارم کی وضاحت سے متعلق امور پر بھی اسلامی بہنوں کو نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 2 جولائی 2022ء کو عالمی و ملک سطح شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم عالمی و ملک سطح اور صوبہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جو شعبہ تعلیم پر ذمہ دار ہوں حتٰی الامکان انہیں کسی اور شعبے پر نہ لیا جائے اور شعبہ تعلیم کی تقرریاں جلد مکمل کرلی جائیں ان امور پر بات چیت اسلامی بہنوں کو نکات فراہم کئے۔

٭اسی طرح صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے کراچی شیڈول کے متعلق متعلقہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں نظام کو مضبوط کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی نیز تنظیمی فوائد زیادہ سے زیادہ حاصل کئے جا سکے اس پر بھی غور وفکر کیا گیا۔

٭علاوہ ازیں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں انہیں نگران کی تقریاں مکمل کرنے اور ذمہ داریاں تبدیلی کرنے کےحوالے سے نکات بتائے۔ مزید ماتحت کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے پر مدنی پھول دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 23  اپریل 2022 ء بروز ہفتہ Services hospital کے نرسنگ اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم لاہور ڈویژن ذمہ دار اور کم و بیش 75 طالبات نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’فیضانِ لیلة القدر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تأثرات دیئے اور نیتوں کا اظہار بھی کیا۔