عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز دارالمدینہ گرلز کی ٹیچرز کے لئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول ِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وقت کی اہمیت پر ٹیچرز کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ شعبہ تعلیم ذمہ دار نے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔