20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
صوبہ بلوچستان کے ڈویژن کوئٹہ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
Mon, 17 Apr , 2023
1 year ago
شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں صوبہ بلوچستان کے ڈویژن کوئٹہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ شعبہ تعلیم
ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے کورسز میں شرکا کی تعداد بڑھانے پر توجہ دلائی۔
اس کے علاوہ شعبہ تعلیم ذمہ دار نے شعبے کے دینی
کاموں کو اپنے ڈویژن میں مضبوط کرنےکے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی
کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں شعبہ تعلیم ذمہ دار نے اختتامی دعا
کروائی۔