صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں پچھلے دنوں شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ایجوکیشن یونیورسٹی بینک روڈ کیمپس میں ہیلتھ ہائیجن اور اسلام سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں اسٹاف اور سوسائٹی ممبرز سمیت کم و بیش 400 اسٹوڈنٹس اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

بعدازاں شعبہ المدینۃالعلمیہ دعوتِ اسلامی کی کتابیں پرنسپل اور منتظمین کو دی گئیں جبکہ یونیورسٹی کی پرنسپل صاحبہ نے پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔