دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی اور قائدِ اعظم یونیورسٹی لاہور کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہاسٹل 1 میں PHD اور دیگر اسٹوڈنٹس(اسلامی بہنوں) کے درمیان ایک سیشن کیا۔

اس دوران پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اسٹوڈنٹس کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا۔

ان شاء اللہ عزوجل ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کوشش سے اب یونیورسٹی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار تفسیر ِ قراٰن کی کلاس لگائی جائے گی۔