پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ روز شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
شعبےکی پاکستان، صوبائی و ڈویژن سطح اور
سٹی نگران کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ
پاکستان اسلامی بہن نے”حوصلہ افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبہ تعلیم کی صوبائی
و ڈویژن سطح کی ذمہ دارا ن سے 9ماہ کے سفرِ شیڈول کا جائزہ لیا۔
نگرانِ
پاکستان اسلامی بہن نے دینی کاموں میں ہونے والی کمزوریوں پر توجہ دلاتے ہوئےاپنی
ماتحت غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے اور بروقت
مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے 9 ماہ کی
ماہانہ کارکردگی میں ترقی و تنزلی اور اہداف کے کلام کیا جبکہ تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف کا
اظہار کیا۔