پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کےتحت دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژن فیصل آباد صوبۂ پنجاب  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار ،ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور میٹرو پولیٹن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورہ پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شعبہ تعلیم کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی نیز شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے کورسز میں شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے پر توجہ دلائی۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار نے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے شعبہ تعلیم کے دینی کاموں کو اپنے ڈویژن میں مضبوط کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔