دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کےتحت 7 فروری 2022ء کو Thanks giving سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گزشتہ سال اسلامی بہنوں نے دینی کام کئے تھے اس پر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ ایونٹ رکھا گیا۔ پروفیشنل اسلامی بہنوں کو ان کی خدمات پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔ نگران عالمی مجلس مشاورت ، نگرا ن پاکستان اور شعبہ تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف امور مثلاً دینی کام ایک سعادت ہے ، اپنی اصلاح پر مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 27 جنوری2022ء بروز جمعرات قصور زون میں مدنی مشورے  کا انعقاد ہواجس میں ریجن تا علاقائی سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول ، پیشگی جدول و دیگر شعبے کا دینی کام بڑھانے پر مدنی پھول بیان کئے نیزہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 22 جنوری 2022 ءبروز ہفتہ پاکستان سطح کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول و پیشگی جدول پر اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز شعبے کے دینی کام کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ آن لائن شارٹ کورسز کے تعاون سےشعبہ تعلیم کے تحت 20 دسمبر سے 20 جنوری2022ء تک بذریعہ انٹرنیٹ تفیسر سورۃ النور کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 300 کے قریب طالبات، ٹیچرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

کورس کے آخری دن Credentials Ceremony کا انعقاد کیا گیا جس میں’’ میرا راسۃ میری منزل‘‘ کے موضوع پر پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ سیشن کے دوران شعبہ تعلیم، فیضان آن لائن اکیڈمی اور شعبہ شارٹ کورسز کا تعارف پیش کیا گیا نیز کورس میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔ آخر میں فیڈبیک فارم فل کروائے گئے جس میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت 31 دسمبر2021 ء بروز جمعہ کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا ۔ اجتماع پاک میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں 5 ٹیچرز اور پرنسپل کی بھی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’بیٹی کے کردار‘‘ موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہر ہفتے امیر اہل سنت کی طرف سے ترغیب شدہ دینی رسالہ پڑھنےاور اپنے اسکول کے دیگر اسٹاف تک پہنچانے کا بھی ذہن دیاجس پر ٹیچرز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈویژن مہاجر کیمپ  میں 3 جنوری2022 ء بروز پیر کو شعبہ تعلیم کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ اور اداروں میں درس دینے کے متعلق مدنی پھول عنایت کی اور رسالہ کارکردگی پر بھی توجہ دلائی ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے تحت کراچی زون گلشن اقبال ڈویژن طارق روڈ میں 4 جنوری 2022ء کوطالبات کے درمیان”بیٹی کو کیسا ہونا چاہیے“کے موضوع پر سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 30 طالبات نے شرکت کی۔ آخر میں طالبات نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور کورسز میں شرکت کی نیت کی اور ان میں رسائل بھی تقسیم کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 دسمبر 2021ء کوجڑانوالہ زون ڈویژن سلاور میں شعبہ تعلیم کی رکن زون نے مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجے میں اسلامی بہنوں کو 12 دن کا رہائشی کورس فیضانِ نماز کورس میں شرکت کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیب دی ۔ 


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 دسمبر 2021ء کوجڑانوالہ زون رسول پور گیڈری میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم (ذمہ داران ،رکن زون، اراکین کابینہ، اراکین ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار) اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس مشورے میں شعبہ تعلیم کے مدنی کاموں کے حوالے سے کلام ہوا اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن بنایا ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا بھی ذہن دیا ، مشورے میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 دسمبر 2021ء  کوٹوبہ زون گوجرہ روڈ میں شعبہ تعلیم کے تحت ٹیچرز کے درمیان سیشن ہوا، جس میں شعبہ تعلیم کی ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے”بیٹی کو کیسا ہونا چاہیے“ سیشن کروایا، 5 ٹیچرز نے واٹس ایپ پر سیشن میں حصہ لیا ۔ اسلامی بہنوں نے اختتام پر اچھے تاثرات پیش کئےاور نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 دسمبر 2021ء جڑانوالہ زون ستیانہ میں شعبہ تعلیم کے تحت اہل ثروت کے گھر محفلِ ذکر و نعت کااہتمام ہواجس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے  شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے بارے میں ذہن بنایا۔ مزید اسلامی بہنوں نے بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 18 دسمبر2021 ءکوکراچی لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ میں ایک ٹیوٹر کے گھر ایک روزہ”مفتاح الجنۃ“ کلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت  (شعبہ تعلیم) اور علاقہ نگران اور ذیلی مشاورت شعبہ (نیکی کی دعوت) نے شرکت کی۔ ڈویژن مشاورت(شعبہ تعلیم) نے”نماز کی اہمیت“ پر بیان کیا اور نماز کا عملی طریقہ سیکھایا ۔ اہل خانہ نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا۔