20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ آن لائن شارٹ کورسز کے
تعاون سےشعبہ تعلیم کے تحت 20 دسمبر سے 20 جنوری2022ء تک بذریعہ انٹرنیٹ تفیسر سورۃ النور کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً
300 کے قریب طالبات، ٹیچرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
کورس
کے آخری دن Credentials
Ceremony کا انعقاد کیا گیا جس میں’’ میرا راسۃ میری منزل‘‘ کے موضوع پر پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کیا۔ سیشن کے دوران شعبہ تعلیم، فیضان آن
لائن اکیڈمی اور شعبہ شارٹ کورسز کا تعارف پیش کیا گیا نیز کورس میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سرٹیفیکیٹس دیئے
گئے۔ آخر میں فیڈبیک فارم فل کروائے گئے جس میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔