دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ کے 2 مقامات پر  17 دسمبر 2021 ءبروز جمعہ اسکولز میں تربیتی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں 100 طالبات اور 3 ٹیچرز نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

اس تربیتی حلقے کا آغاز تلاوت اور نعت رسول سے کیا گیا ، پرنسپل اسلامی بہن نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے ہر ہفتے اس تر بیتی حلقے کو منعقد کرنے کی اجازت دی کہ ہمارے بچوں کو بھی اسلامی معلومات حاصل ہوں جس پر ذمہ دار اسلامی اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا اور اچھی چھی نیتیں کروائی ۔طالبات اور ٹیچرز کو تحائف بھی پیش کیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی 24 دسمبر 2021 ءبروز جمعہ پاکستان سطح ذمہ داراور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا۔پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے  اجتماع میں ماہانہ کارکردگی کا باغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول و پیشگی جدول و دیگر مدنی پھول بیان کئے نیز شعبہ کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن شعبہ تعلیم کی ذمّہ دار نے ٹوبہ زون کا  مدنی مشورہ لیا جس میں زون و کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔شعبہ تعلیم کی طرف سے ہونے والے تمام آن لائن کورسز کا تعارف کروایا گیا۔ تمام ذمہ دران کو ایونٹ کلینڈر کے مطابق اسکولز میں سیشن کروانے کے بارے میں بتایا گیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 11 دسمبر بروز ہفتہ شعبہ تعلیم کی  رکن عالمی مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن ،زون ، لیاری اور کھارادر کابینہ تا ڈویژن مشاورت اور مبلغہ اسلامی بہنوں نے شر کت کی ۔

رکن عالمی مشاورت اسلامی بہن نےشعبے کے متعلق مدنی پھول دئیے اور شعبے میں کام کرنے کا طریقہ کار بیان کیا اور ان سے مسائل سنیں اور اچھے طریقے سے اس کام کو کرنے کا طریقہ کار سمجھایا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 14 دسمبر 2021 بروز منگل کراچی ساؤتھ زون 1  بلدیہ کابینہ میں ڈاکٹرز ٹیچرز میڈیکل اسٹوڈنٹ کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ حلقے میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز کی ادائیگی کی ترغیب دلائی جبکہ شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔ اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا عزم کیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 14 دسمبر 2021 ءبروز منگل کراچی ساؤتھ زون 1  بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں لیڈی ڈاکٹرز، ٹیچرز اورمیڈیکل طالبات کے درمیان میٹ اَپ رکھا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس میٹ اَپ میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نماز کی ادائیگی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد ڈویژن نگران اسلامی بہن نے نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز کرنے کا ذہن دیا ۔ مزید انہیں عملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16دسمبر2021ءکو   نگران شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا جس میں رکن ریجن ،اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں ماہانہ کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول و پیشگی جدول و دیگر مدنی پھول بیان کئے گئے نیز شعبے کے دینی کام مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 14دسمبر2021ءکو   نگران شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن کی ذمہ داران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا جس میں رکن ریجن ،اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں ماہانہ کارکردگی کا باغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول و پیشگی جدول و دیگر مدنی پھول بیان کیے گئے نیز شعبہ کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 13دسمبر2021ءکو   نگران شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن کی ذمہ داران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا جس میں رکن ریجن ،اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں ماہانہ کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کارکردگی جدول و پیشگی جدول و دیگر مدنی پھول بیان کیے گئے نیز شعبہ کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 9 دسمبر 2021 ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں قائم بینکوئیٹ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں لیڈی ڈاکٹرز ،ٹیچرز میڈیکل کی طالبات سمیت کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفل نعت کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا ۔ اس کے بعد رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔ دعا صلوة وسلام پر محفل نعت کا اختتام ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت نومبر 2021ء کو پاکستان بھر میں ہونے والے دینی کاموں کی کارگررگی درج ذیل ہیں :

کل منسلک اداروں کی تعداد: 1 ہزار49

اداروں میں ہونے والے درس اجتماعات کی تعداد: 625

اس ماہ دینی ماحول سے منسلک ہونے و الی طالبات کی تعداد :348

منسلک شخصیات خواتین کی تعداد: 4 ہزار 270

ہفتہ وا ر سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 1 ہزار 265

تقسیم کی گئی کتب کی تعداد: 505

تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 4 ہزار 429

مدرسۃ المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 42

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 789


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن ڈویژن سلامت پورہ میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہواجس میں شعبہ تعلیم ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین ،گورنمنٹ اشرف ہائی اسکول،گورنمنٹ سہرورديہ اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سلامت پورہ کی لیڈی پرنسپلز سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ اور مدنی قاعدہ کی app ،نورالايمان اور معرفۃالقراٰن کے بارے میں تفصیل سے بتايا ۔

اس کے علاوہ انہیں دعوت اسلامی کی طرف سے اچھی مدرسہ ہائير کرنے کی بھی تجویز دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی دورہ کرکے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ،کوٹ خواجہ سعيد اسکول دوسری جانب شاھدرہ مريدکے ڈویژن مريدکے میں قائم الرحمان گرائمر اسکول،ياسر رفيع گرائمر اسکول، لياقت آئيڈيل اسکول میں وائس پرنسپلز سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ ،نورالايمان اور معرفۃالقراٰن کے بارے میں تفصیل سے بتايا ۔ ساتھ ہی یہ کتابیں اسکول نصاب میں شامل کرنے کا ذہن دیا۔