دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 14 دسمبر 2021 ءبروز منگل کراچی ساؤتھ زون 1  بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں لیڈی ڈاکٹرز، ٹیچرز اورمیڈیکل طالبات کے درمیان میٹ اَپ رکھا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس میٹ اَپ میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نماز کی ادائیگی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد ڈویژن نگران اسلامی بہن نے نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز کرنے کا ذہن دیا ۔ مزید انہیں عملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔