دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کے تحت 6 دسمبر2021ء بروز پیر کو کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران و مشاورت اور کابینہ نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے اور ہر کابینہ میں مدنی منیوں کے مدرسہ کا ایک مضبوط نظام بنانے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم اور محبتیں بڑھاؤ کی ہفتہ وار کارکردگی پر مدنی پھول دیئےنیز تعلیمی اداروں میں کس کے ذریعے کام کرسکتے ہیں اس پر بھی کلام ہوا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت نومبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 2 میں ہونے والے دینی کاموں کی کارگررگی درج ذیل ہیں :

کل منسلک اداروں کی تعداد: 28

اداروں میں ہونے والے درس اجتماع کی تعداد: 14

اس ماہ دینی ماحول سے منسلک ہونے و الی طالبات کی تعداد : 74

منسلک شخصیات خواتین کی تعداد: 95

ہفتہ وا ر اجتماع پاک میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 34

ٹیچرز کی تعداد: 66

لیڈی ڈاکٹرز کی تعداد: 15

لیڈی پرنسپلز کی تعداد : 26

تقسیم کی گئی کتب کی تعداد: 32

تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 197

مدرسۃ المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2

تریتی سیشن کی تعداد: 15

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 20 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کے تحت کورنگی 4کراچی میں قائم الائیڈ اسکول میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں لیڈی پرنسپل، ٹیچرز طالبات اور ان کی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نیکی کی دعوت دینے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکیاں کرنے کے احسن انداز بھی بیان میں شامل کئے نیز مدنی چینل دیکھنے اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں لیڈی پرنسپل نےہر ماہ اپنے اسکول میں day session one رکھوانے کی خواہش بھی پیش کی۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم کئےگئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت 30 نومبر2021ء کوواہگہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن سلامت پورہ میں قائم گلستان پبلک ہائی اسکول میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا یہاں پہلے سے ہفتہ وار درس کا سلسلہ جاری تھا۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکول کا وزٹ کیا اور وہاں کی پرنسپل سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ کے بارے میں بتايا اور درست تجويد کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے/ پڑھانے کا ذہن دیا، اس پر انہیں تحفے میں مدنی قاعدے پیش کئے جس پر انہوں نے مدرسہ کو بطور ٹيچر ہائير کرليا اور ہاتھوں کلاسز میں پڑھنے کا سلسلہ بھی بنایا ۔


شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت 21 نومبر تا یکم دسمبر2021ء میں پاکستان بھر کے مختلف اداروں میں سیشن بنام Let's Ask کا ا نعقاد ہوا یہ سیشن ملک بھر میں 84 اسکولز ، 3 کالجز، 1 یونیورسٹیاور 12 اکیڈمیز میں کروایا گیا۔

سیشنز میں غلام رسول کے خاکوں کے ذریعے اسلامی بہنوں کی نماز کا طریقہ دکھایا گیا۔ بعدازں پہلے سے لئے گئے نماز سے متعلق سوالات کے جوابات مدنیہ اسلامی بہنوں نے دارالفتاء اہلسنت کے فتاویٰ جات کی روشنی میں دیئے۔ اس کے علاوہ 3 سیشنز لیڈی ڈاکٹرز کے درمیان بھی منعقد ہوئیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے  تحت 2 دسمبر 2021ء کو لاہور ریجن واہگہ ٹاؤن کابینہ میں قائم Govt Girls High school ميں نماز سيشن کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات و ٹیچرز کے درمیان ’’نماز کے فضائل اور شرائط ‘‘ بیان کئے اور اسکول والوں کو ہر ہفتہ درس اجتماع کروانے کا ذہن دیا۔ مزید انہیں ہفتہ وار اجتماع پاک میں آنے کی دعوت بھی دی۔

٭اسی طرح شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کی طرف سے شمالی لاہور زون کابینہ شاھدرہ مريدکے ڈویژن کوٹ عبد المالک میں دعوت اسلامی کے تحت 2 دسمبر2021ء کو ڈویژن سطح اور علاقہ سطح ذمہ داران اسلامی بہنوں نے درج ذیل اسکولوں کا وزٹ کیا ۔

The ADGE public school ,Iqra public school, DPS public school kot abdul malik. branch DPS public school polka chowk branch, The inspire public school, The Aim public school, DPS public school masawat colony branch 2, AL Noor public school, The tallent public school, AL furqaan public school,

ان اسکولز ميں لیڈی پرنسپلز سے ملاقات کی اور ان کو مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ ’’مدنی قاعدہ ،نورالايمان اور معرفۃالقراٰن‘‘ کے پاروں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسکولز سلیبرز میں شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 27 نومبر 2021ء کو ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے سکھر کی پرائیویٹ ہسپتال کیئر سینٹر کی سینئرلیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی۔

ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےا نہیں خود بھی ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور اپنے اسٹاف کو بھی اسے پڑھنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر لیڈی ڈاکٹر نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے زیر اہتمام  26 نومبر2021ء بروز جمعہ سہون شریف کابینہ کی ڈویژن بھان کی گورنمنٹ گرلز کالج میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 38 تھی۔

سیہون شریف کابینہ شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت“ پر بیان کیا جبکہ اسٹوڈنٹس کو حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت پر ایک شارٹ ویڈیو کلپ بھی دکھائی گئی۔ سیشن کے اختتام پر اسٹوڈنٹس کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی پیش کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہن)کے زیر اہتمام 25 نومبر 2021ء کو کراچی ریجن کابینہ ماڑی پور کے ڈویژن مسرور کالونی میں اصلاح اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ مشاورت شعبہ اصلاح اعمال اسلامی بہن نے ”اپنی اصلاح کیسے کریں؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نفل روزوں کے فضائل بتاتے ہوئے نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا گیا اور ہر ماہ اصلاح اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی جس اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 26   نومبر2021ء کو نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اسلامی بہن نے مزید دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ فراہم کیا اور ایک اسلامی بہن پر ڈویژن سطح کی ذمہ داری کے لئے انفرادی کوشش کی۔ مدنی مشورے میں نیو کراچی کابینہ کے تمام اسکولز کی رپورٹ لی گئی اور تقرری کے حوالے سے کلام کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ستیانہ میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

بھوانہ کابینہ نگران اور شعبہ تعلیم کی رکن زون اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی اور بالخصوص شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کیا جس پر ٹیچرز نے خوشی اظہار کیا جبکہ پرنسپل نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے نماز کا عملی طریقہ سکھانے کے لئے ایک سیشن منعقد کرنے کی درخواست کی۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 25 نومبر2021ء بروز جمعہ لاڑکانہ زون، لاڑکانہ کابینہ کی ڈویژن لاڑکانہ میں سمارٹ کڈز سینٹر پر ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں چوتھی جماعت سے میٹرک تک کی کم و بیش 33 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ون ڈے سیشن میں لاڑکانہ زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا جبکہ لاڑکانہ کابینہ شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ”حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت پر بیان کیا۔سیشن میں اسٹوڈنٹس کو حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت پر ایک شارٹ وڈیو کلپ بھی دکھائی گئی اور اختتام پر اسٹوڈنٹس کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔