دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے  تحت 2 دسمبر 2021ء کو لاہور ریجن واہگہ ٹاؤن کابینہ میں قائم Govt Girls High school ميں نماز سيشن کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات و ٹیچرز کے درمیان ’’نماز کے فضائل اور شرائط ‘‘ بیان کئے اور اسکول والوں کو ہر ہفتہ درس اجتماع کروانے کا ذہن دیا۔ مزید انہیں ہفتہ وار اجتماع پاک میں آنے کی دعوت بھی دی۔

٭اسی طرح شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کی طرف سے شمالی لاہور زون کابینہ شاھدرہ مريدکے ڈویژن کوٹ عبد المالک میں دعوت اسلامی کے تحت 2 دسمبر2021ء کو ڈویژن سطح اور علاقہ سطح ذمہ داران اسلامی بہنوں نے درج ذیل اسکولوں کا وزٹ کیا ۔

The ADGE public school ,Iqra public school, DPS public school kot abdul malik. branch DPS public school polka chowk branch, The inspire public school, The Aim public school, DPS public school masawat colony branch 2, AL Noor public school, The tallent public school, AL furqaan public school,

ان اسکولز ميں لیڈی پرنسپلز سے ملاقات کی اور ان کو مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ ’’مدنی قاعدہ ،نورالايمان اور معرفۃالقراٰن‘‘ کے پاروں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسکولز سلیبرز میں شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔