دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں ) کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا ا نعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کے ماہانہ کارکردگی شیڈول کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انہیں پیشگی کارکردگی شیڈول بنانے کا ذہن دیا اور شعبے سے متعلق اہم نکات بیان کئے۔ علاوہ ازیں شعبے کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


شعبہ تعلیم (اسلامی بہن) کے تحت 27 نومبر 2021 ءبروز ہفتہ دعوت اسلامی کے لئے گھر سے کام کرنے والی اسلامی بہنوں کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس و شعبہ ذمہ دارسمیت کم و بیش 50 اسلامی بہنوں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اردو کمپوزنگ، آن لائن سیشن مینج کرنا اور تشہیری مواد بنانے کا انداز بیان کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کا دینی کام مزید احسن انداز میں کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح شعبہ تعلیم (اسلامی بہن) کے تحت 28 نومبر2021 ءبروز اتوار آن لائن سیشن Lets Ask کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ سے تعلق رکھنے والی کم و بیش76 شخصیات ٹیچرز،لیڈی پرنسپلز و لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

اس سیشن میں شخصیات سے پہلے سے لئے گئے نماز کے موضوع پر سوالات کے جوابات مدنیہ اسلامی بہن نے دارالافتاء اہلسنت کے فتاویٰ کی روشنی میں دیئے۔علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 25 نومبر2021ء کو لاہور ریجن فيروزپور روڈ میں قائم گورنمنٹ ہسپتال ميں نماز کورس کا انعقاد کیا گيا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نماز کے فرائض و واجبات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں نماز کا پرکٹیکل بھی کرکے سمجھایا۔ آخر میں ’’نماز کا طریقہ‘‘ رسالے بھی تقسیم کئے گئے۔ 

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کی جانب سے 25 نومبر 2021ء کو لاہور ریجن فيروزپور روڈ کابینہ میں قائم( Bab e arqam school،Nalain e mustafa school،Al rehman school، Scholars school، Punjab Lycetuff school، Green Lyceum school Govt primary school nishter ) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے مذکورہ اسکولوں میں وزٹ کیا اور اسکولز لیڈی پرنسپلز کو مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ کلر فل ترجمہ قراٰن بنام ’’معرفۃ القراٰن کے پاروں اور صراط الجنان و مدنی قائدے کا تعارف پیش کیا ۔

باب ارقم اسکول پرنسپل کو صراط الجنان کی جلد تحفے کے طور پر پيش کی جبکہ باقی اسکولز ميں معرفۃالقراٰن کے پارے پيش کرتے ہوئے اسکول میں ان کے نفاذ کا ذہن دیا جس پر انہوں اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام20نومبر 2021ء بروز ہفتہ اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار کراچی میں ایک اسکول ٹیچر کے گھر پر محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں ان کے گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’سنت نکاح‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا کیا اور مدنی چینل دیکھنے،313بار درود پا ک پڑھنےنیز اجتماع پاک میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس پر ٹیچر اور دیگر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 16 نومبر 2021ء کو ٹوبہ زون، اطراف سمندری کابینہ ڈویژن گوجرہ روڈ میں شخصیت خاتون کے گھرمحفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں رکن زون شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ غوث پاک کی سیرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن سعودآباد میں قائم اسکول الشافع اسلامک اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد ہواجس میں پرنسپل، اساتذہ اور اسٹوڈینٹ کے ساتھ 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے علم دین میں ’’ اذان کا جواب دینے کا طریقہ‘‘ سکھایا ۔ دعا اور صلوٰۃ و سلام پر سلسلہ اختتام پزیر ہوا۔ آخر میں ماہانہ فیضانِ مدینہ کے بکنگ کی ترغیب دلائی گئی جس پر ادارے کی پرنسپل اور ٹیچرز نے ماہانہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کی نیتیں پیش کیں۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 4 نومبر 2021ء کو ڈرگ کالونی کوکابینہ میں ٹیچرز اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش 8 ٹیچرز،1 پرنسپل اور 450طالبات نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’فرض علوم سیکھنے‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔ اس کے بعد دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم کے تحت 15 نومبر2021ء بروز پیر لاڑکانہ کابینہ ڈویژن لاڑکانہ میں ایلی-مینٹری کالج کے پرنسپل کے گھر میں محفل نعت کا انعقاد ہوا ۔ اکثر اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت میں لاڑکانہ زون کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی سیرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صدقے کے فضائل بتا کر ٹیلی-تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں پیش کیں۔ محفل نعت کے اختتام پر صاحب خانہ اسلامی بہن نے 2 یونٹس جمع کروانے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کے تحت 15 نومبر2021 بروز پیر حیدرآباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ساتھ ساتھ کارکردگی شیڈول و پیشگی شیڈول کے متعلق مدنی پھول بیان کئے نیز شعبہ کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

٭اسی طرح 14 نومبر2021 بروز اتوار لاہور ریجن میں جبکہ 16 نومبر2021 ء بروز منگل فیصل آباد ریجن میں نیز 17 نومبر 2021 ء بروز بدھ بذریعہ انٹر نیت مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی شعبے کے دینی کام کرنے کےحوالے سے تربیت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  15 نومبر 2021ء بروز پیر نیول کالونی میں قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ غزالی کراچی میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں دورۃ الحدیث کی طالبات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات سے ملاقات کی اور انہیں جامعۃ المدینہ گرلز کی قدر ، معلمات کی قدر اور اپنی اصلاح پر تربیتی نکات بتائے۔ علاوہ ازیں طالبات کو مدنی کاموں اور اپنے گھر وں میں دینی ماحول بنانے کا ذہن بھی دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 15 نومبر 2021ء کو محمودہ آ باد اور اورنگی ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں ڈویژن اور علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کام کرنے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور شعبہ تعلیم سطح پر اپنی نعم البدل تیار کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید اسکولز میں دینی حلقے لگانے کےحوالے سے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے تحت 11 نومبر2021ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ میں شعبہ تعلیم کے حوالے سے نکات بتائے۔مزید ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کےحوالےسے اپ ڈیٹ کیا اور ایک اسلامی بہن کو ڈویژن ذمہ داری کے لئے تیار کیا نیز اسکولز میں دینی حلقے لگانے سے متعلق اہداف دیئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کی جانب سے 11 نومبر2021 ءبروز جمعرات ملتان ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ساتھ ساتھ شعبہ کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔