دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کے زیرِ اہتمام 6 نومبر 2021 برزو ہفتہ کراچی ریجن قائد آباد کابینہ ڈویژن شفیع گوٹھ میں قائم اسکول (Down flow ship Sindh education foundation) میٹ اَپ ہوا ۔

اس دوران شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکول لیڈی پرنسپل کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے مختلف سیشنز اور اصلاح اعمال اجتماع کے بارے میں آگاہی دی جس پر انہوں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم بھی اپنے ادارے میں سیشن کروائیں گے۔ آخر میں اُنہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب بھی تحفے میں پیش کی گئی۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 2 نومبر 2021ء کو بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں قائم گورنمنٹ اسکول میں میٹ اپ کا انعقاد ہوا۔ اس میں 40 طالبات اور 6 ٹیچرز نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے self-accountability پر کچھ کلام کیا اور وضو کا طریقہ سیکھایا ۔ طالبات نے بہت شوق و ذوق کا مظاہرہ کیا اور آئندہ بھی وقت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ا ور دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا ۔

٭دوسری جانب شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بن قاسم کابینہ ڈویژن گلشن حدید کراچی میں شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں لیڈی پرنسپل، لیڈی ڈاکٹرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز، میڈیکل طالبات ، لیب طالبات ،ریجن نگران تا کابینہ سطح کی نگران سمیت کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’صدقہ کے فضائل بتاتے ہوئے ‘‘ شخصیات اجتماع میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول بیان کئے اور فیضانِ نماز کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے فیضانِ نماز کورس کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے 5،10 Units دینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوت کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں )کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو لاہور ریجن قصور زون فیروز پور کابینہ میں قائم Allied school کی وائس پرنسپل کے گھر محفل نعت کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 35 ٹیچرز اور عوام اسلامی بہنوں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’شانِ حبیب ﷺ بزبانِ حبیب‘‘ موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا آخر میں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں بھی کروائی ۔ مزید 313 بار درود پاک پڑھنے ، نماز پنجگانہ وقت پر ادا کرنے، ہر ہفتے مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور مدنی چینل دیکھتے رہنے کی نیتیں کروائی ۔ وائس پرنسپل نے ربیعُ الغوث میں اسکول میں تربیتی سیشن کروانے کی خواہش ظاہر کی۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 31 اکتوبر 2021ء بروز اتوار لاڑکانہ زون کی لاڑکانہ کابینہ کی واڑھ ڈویژن میں دینی حلقے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار ،ٹیچرز،نرس اور طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کروایا جس میں دعوت اسلامی کے دو اہم شعبے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے بارے میں بتاتےہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے تحت یکم نومبر2021ء کو نواب شاہ زون کی نواب شاہ کابینہ کے ڈویژن میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن نگران نے ’’ امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات‘‘کے موضوع پر بیان کیا ۔

٭ دوسری طرف دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 01 نومبر 2021ء کو میرپور خاص زون کی میر پور خاص کابینہ میں اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر محفلِ میلاد منعقد ہوئی جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت تعلیمی ادارے سے تعلق رکھنے والی 2 ٹیچرز، 1 ہیلتھ ورکر اور تقریباً 3 طالبات نے شرکت کی ۔

اس موقع پرمبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے ،ٹیلی تھون میں حصہ ملانےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح شعبہ تعلیم کے تحت 30 اکتوبر2021ء کو نواب شاہ زون کی شھداد پور کابینہ عظیم کالونی گاؤں میں محفل میلاد کاانعقاد کیا گیاجس میں ٹیچرز،لیڈی ڈاکٹر سمیت کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب بھی دلائی۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  (اسلامی بہنیں)کے تحت 30 اکتوبر 2021ء کوحیدرآباد زون لطیف آباد نمبر9 میں قائم برائٹ فیوچر اسکول میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر اسکول کی لیڈی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے شخصیات اجتماع میں شرکت کی دعوت دی نیزانہیں ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم  (اسلامی بہنیں )کے تحت 23 اکتوبر2021ء بروز ہفتہ محمودآباد ڈویژن چنیسر گوٹھ میں وزیر اطلاعات سندھ کے گھر اسلامی بہنوں کی محفل میلاد ہوئی جس میں تقریبا 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کےحوالےسے بریفنگ دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا جس پر گھر کی خواتین نے اپنے گھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع کروانے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ شروع کروانے کی نیتیں پیش کرتے ہوئےدعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ میں22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ ٹیوٹر اسلامی بہن کے گھر محفل نعت ہوئی جس میں تقریباً 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن مشاورت شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ محبت رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔مزیداسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی کرنےاور درودشریف کی کثرت کرنےکا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا بھی ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں )کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی کابینہ ڈویژن ساڑھے تین میں قائم اسکول میں محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں2 ٹیچرز اور 15 طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔ بعد ازاں پرنسپل سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو اسکول سلیبس میں کتاب بنام ’’اسلامی بہنوں کی نماز‘‘شامل کرنےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کرتےہوئے ہر ماہ اسکول میں سیشن رکھنے کی خواہش کا اظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں ) کی جانب سے 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ قائد آباد کابینہ مجید کالونی کراچی میں ایک ٹیچر اسلامی بہن کے گھر محفلِ میلاد منعقد ہوئی جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں بشمول 5 ٹیچرز نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت ِاسلامی نے امیر اہل سنت مدظلہ العالی کے رسالہ’’ صبح بہاراں‘‘سےسنتوں بھرا بیان کیا۔ محفلِ میلاد کے بعد شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ٹیچرز اسلامی بہنوں کے ساتھ میٹ اپ بھی ہوا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا گیااور روزانہ ایک گھنٹہ مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 23اکتوبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 زونل ہیڈ ڈاکٹر کے گھر محفل میلاد کاانعقاد ہوا ۔اس موقع پر 4 مختلف شعبہ کی لیڈی ڈاکٹرز 2 پرنسپلز اور اون ڈیوٹی نیوی سروس کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’جمالِ مصطفی صلى الله عليه واله وسلم ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اسلامی بہنوں کو نماز کے فضائل کے بارے میں بتایا اور ساتھ ہی ساتھ ٹیلی تھون کا بھی ذہن دیا ۔محفل میلاد کے بعد کتب و رسائل تقسیم کئے گےنیزاہل خانہ کو تحفہ میں امیر اہل سنت کے ملفوظات کتاب دی گئی اور لیڈی ڈاکٹرز کو اس ماہ کا ماہنامہ تحفہ میں پیش کئےگئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 میں ٹیچر کے گھر محفل میلاد کاانعقاد ہوا جس میں 8 ٹیچرز سمیت تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’حسن مصطفیٰ صلى الله عليه واله وسلم ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا او ر کثرت سے درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا نیزمحفل میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب بھی دلائی ۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کےزیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 1 ڈرگ کالونی کابینہ میں22اکتوبر 2021ء کو ٹیچر اجتماع منعقد ہوا جس میں علاقائی مشاورت و زون مشاورت سمیت کم و بیش 50 ٹیچرز، 3 لیڈی پرنسپل ٹاؤن آفیسر اور طالبات نے شرکت کی۔

عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’جانِ جہاں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔اس سیشن میں بیان کے بعد میٹ اپ کا سلسلہ بھی ہوا جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے شخصیات خواتین کودعوت اسلامی کا ساتھ دینے اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا گیا۔ اس کے بعد شخصیات کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے تحت نے 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ قصور زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور یجن، قصور زون کی زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کاموں میں ترقی کرنےسے متعلق مدنی پھول بتائےاور سافٹ وئیر میں کارکردگی انٹر کرنےکے حوالےسےاسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز ماہانہ کارکردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کاذہن دیا۔علاوہ ازیں مدنی مذاکرہ دیکھنے او ر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم )اسلامی بہنیں ) کےزیرِ اہتمام 22 اکتوبر2021ء بروز جمعۃ المبارک بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقہ جونا گڑھ میں قائم ربیہ اسکول میں دینی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں لیڈی پرنسپل طالبات و ٹیچرز نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار و ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تربیتی بیانات کئےاوردعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتےہوئے دینی حلقہ میں شریک اسلامی بہنوں کو اسکول میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے درس جاری رکھنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔