دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں ) کے زیر
اہتمام 2 نومبر 2021ء کو بلدیہ
ٹاؤن کابینہ کراچی میں قائم گورنمنٹ اسکول میں میٹ اپ کا انعقاد ہوا۔ اس
میں 40 طالبات اور 6 ٹیچرز نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے self-accountability پر کچھ کلام کیا اور وضو کا طریقہ سیکھایا ۔ طالبات نے بہت شوق و ذوق کا مظاہرہ کیا اور آئندہ بھی وقت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ا ور دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سراہا ۔
٭دوسری
جانب شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بن قاسم کابینہ ڈویژن گلشن حدید کراچی میں شخصیات
اجتماع منعقد ہوا جس میں لیڈی پرنسپل، لیڈی ڈاکٹرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز، میڈیکل طالبات
، لیب طالبات ،ریجن نگران تا کابینہ سطح کی نگران سمیت کم و بیش 50 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’صدقہ
کے فضائل بتاتے ہوئے ‘‘ شخصیات اجتماع میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول بیان کئے اور فیضانِ نماز کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے فیضانِ نماز کورس کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کرتے
ہوئے 5،10 Units
دینے کی نیتیں پیش کیں۔