دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات  کے تحت 7 اکتوبر 2021 ء بروز جمعرات کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ ڈویژن سعودآباد میں قائم ایک پرائیویٹ مدرسہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہو اجس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے مدرسےکی مدرسات سے ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوت اسلامی کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے انہیں مدرسے میں ہفتہ وار رسالےاور درس کو اسٹوڈنٹ و اسٹاف میں رائج کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے دعوت اسلامی کے سلیبس کے مطابق ا سٹوڈنٹس کو سنتیں اور آداب سکھانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 6 اکتوبر 2021ء بروز بدھ بلدیہ ٹاؤن  کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں شعبہ تعلیم کی زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے تین علاقوں کی اسکولز پرنسپلزسے ملاقاتیں کیں ۔

انہیں ’’علمِ دین کی اہمیت‘‘ بتاتےہوئے اسکولز میں درس جاری کروانے کا ذہن دیاجس پر اسکولز کی پرنسپلز نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں اور دعوت اسلامی کے بارے میں اچھے تأثرات دیئے۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکولز پرنسپلز کو تحفتاً رسائل بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت   5 اکتوبر2021 ء کو حیدرآباد کابینہ ڈویژن پریٹ آباد میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں اسریٰ یونیورسٹی کی ٹیچرز اور ڈینٹسٹ اور دیگر شعبہ جات کی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی ۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کےہمراہ مذکورہ اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارےمیں بتاتےہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنےاورہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا نیز انسٹیٹیوٹ میں درس جاری کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کرتےہوئے اچھے تأثرات کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات  کے تحت 3 اکتوبر 2021ء بروز اتوار گلزار ہجری کابینہ ڈویژن موسمیات میں قائم ٹیوشن اکیڈمی میں اشعار کی تکرار پر طالبات میں مقابلہ ہوا۔اس موقع پرڈویژن نگران اسلامی بہن نے’’اعلیٰ حضرت امام اہل سنت کی سیرت اورعشق رسول ﷺ‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتے ہوئےدینی کام میں حصہ لینے کاذہن دیااور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پر طالبات،ٹیچرز اور سیشنز میں شریک دیگر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم للبنات  کے تحت 2 اکتوبر 2021ء فیصل آباد ریجن میں قائم سٹی اسکول میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں رکن ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دی۔

انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے آن لائن اور بالمشافہ سیشنز کےبارےمیں بتاتےہوئے شعبہ تعلیم کا تعارف بھی پیش کیا ۔اس کےعلاوہ انہیں اپنے اسکول میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بخوشی اچھی نیت کااظہار کرتےہوئےاس کی اجازے دی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم للبنات کےتحت 3 اکتوبر 2021ء کوجھنگ زون جھنگ کابینہ میں ایک ٹیچر کےگھرپر محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ۔ مزید ماہ ربیع الاول میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونےوالےمحافلِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت1 اکتوبر 2021ءبروز جمعۃ المبارک  بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقادہوا جس میں پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ماہ ربیع الاول میں ہونےوالے اجتماعات و محافلِ نعت کے حوالےسے نکات بتاتے نیزانہیں اس حوالےسے اہداف دیئے اور ان اہداف کو پورا کرنے کےمتعلق مدنی پھول بھی سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 ستمبر 2021 ء میں ہونے دینی کاموں کی ماہانہ کارگررگی ملاحظہ ہوں:

اداروں میں ہونےوالے درس کی تعداد:23

منسلک ہونےوالی شخصیات خواتین کی تعداد: 89

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 27

تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد:30

تقسیم کئےگئے رسائل کی تعداد:55

مدرسۃ المدینہ آن لائن (اسلامی بہنیں ) کی تعداد: 3

وصول ہونےوالےنیک اعمال کےرسائل کی تعداد:19

ماہنامہ فیضان مدینہ بکنگ کی تعداد: 2

دینی حلقوں کی تعداد: 15


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ روڈ کے علاقے سلیمان آزاد میں ساتویں ہجری فتح خیبر کےسلسلے میں سیشن ہوا جس میں تقریبا 4 ٹیچرز اور 1 پرنسپل اور 40 طالبات نے شرکت کی۔

3طالبات نےتقریری مقابلہ میں حصہ لیااور ان طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو تحائف دئیےگئے۔ بعدازاں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئےٹیچرز و طالبات کوہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اجتماع پاک میں شرکت کرنے اور اس طرح کے سیشن رکھوانے کی خواہش کا اظہارکیا ۔

٭دوسری جانب شعبہ تعلیم للبنات کےزیر اہتمام گلشنِ اقبال کابینہ میں 26 ستمبر 2021ءکو اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا وہاں موجود سول اسپتال کی ڈاکٹر و دیگر شخصیات خواتین سے ملاقات ہوئی۔مبلغہ ٔدعوت اسلامی نےانہیں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ماتحت شعبہ لیڈی ڈاکٹر کے بارے میں بتایااورانہیں شارٹ کورسز کےتحت ہونےوالے آن لائن سیشن میں شرکت کا ذہن دیاجس پر انہوں نے سیشن میں شرکت کرنے اور جامعۃ المدینہ گرلز کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔ وہاں پر موجود ایک یونیورسٹی کی طالبہ نے دینی تعلیم سیکھنے کےلئے جامعۃ المدینہ گرلز میں میں داخلہ لینے کی نیت بھی پیش کی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 26 ستمبر 2021 ءکو لیاری کابینہ جمعہ بلوچ ڈویژن کے علاقے ھنگورہ آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ علاوہ ازیں ذوقِ نعت کا مقابلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی طالبات نے حصہ لیا۔آخر میں ان طالبات کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کرتےہوئے اسلامی بہنوں کوشعبے کے دینی کام کے حوالے سےنکات بتائے نیز شعبےکےتحت ہونےوالے مختلف سیشن کے بارے میں کلام کرتےہوئےانہیں تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف بھی دئیے۔ مزید کارکردگی کی آن لائن انٹری کرنےکے حوالے سے بھی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔

٭دوسری جانب شعبہ تعلیم للبنات کے تحت پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے 26 ستمبر 2021 ء بروز اتوار کو اسلام آباد ریجن گاکھر کابینہ میں مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں ریجن تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقہ جونا گڑھ میں قائم العظیم اسکول میں اجتماع پاک منعقد ہواجس میں تقریبا 15 طالبات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ غزوہ خیبر‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز نمازوں کی پابندی، علم دین حاصل کرنے اورہفتہ وار رسالہ پڑھنے کاذہن دیا۔اس کےساتھ ہی انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر طالبات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کرتےہوئے علم دین کا عظیم خزانہ حاصل کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت  کراچی زون ساؤتھ 2 ماڑی پور کابینہ میں دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ رابطہ کا تعارف پیش کیا اور اسلامی بہنوں کو شخصیات سے رابطے ،اداروں میں ماہانہ درس دینےکےطریقےکار پر نکات بتائے اورانہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔

٭کراچی ساؤتھ زون2 لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین میں دینی کام کورس کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین میں دینی کام کورس ہواجس میں تلاوت و نعت اور درس دینےکےحوالےسےرہنمائی کی گئی۔اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل مت دینےو کفن پہنانےکا عملی طریقہ بتایاگیا اوراس کے مدنی پھول بھی سمجھائے گئے۔