دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2021 ء بروز ہفتہ بن قاسم زون قائد آباد کابینہ مجید کالونی ڈویژن کے ایک پرائیویٹ اسکولMathematics City Grammar School Campus میں میٹ اپ ہوا جس میں کم و بیش 17 ٹیچرز نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوت اسلامی نے ’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت‘‘ کے واقعات بتائے اور ٹیچرز کو پابندی سےنماز اور درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا گیا۔مزید اس موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے آن لائن سیشنز attend کرنے کی دعوت پیش کی گئی جِس پر ٹیچرز نے آمادگی کا اظہار کیا ۔ آخر میں رسائل بھی تحفتاً دیئے گئے جس پر ٹیچرز نے خو شی کا اظہار کیا۔