دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم( اسلامی بہنیں ) کے زیر
اہتمام 16 اکتوبر2021ء کو بلدیہ ٹاؤن کابینہ
ڈویژن نیول میں عباسی شہید ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کےگھر میلاد اجتماع کاانعقادہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت 6 ٹیچرزاور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ ربیع الاول کی برکات ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےبارے میں بریفنگ
دیتےہوئے مدنی چینل دیکھنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا
۔
٭ اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 12
اکتوبر 2021ء بروز منگل کراچی ریجن قائدآباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی میں قائم ایک نجی اسکول Modern Touch English Grammar School میں محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 60 طالبات
نے شرکت کی۔
محفلِ میلاد کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔اس کےبعد مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے سنتوں بھر ابیان کیا جس میں طالبات کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے
کا ذہن دیا نیز اذان کے جواب کا طریقہ بھی بتایا۔ آخر میں امیر اہل سنت مدظلہ العالی کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
٭دوسری طرف 16 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ قائد آباد کابینہ میں
قائم ایک نجی اسکول Medico High School میں شعبہ تعلیم کے تحت میلاداجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 6 ٹیچرز اور 30 طالبات نے شرکت کی۔
محفل میلاد کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت شریف
سے ہوا۔ بعد ازاں بیان ہوا جس میں حاضرین
کو درود پاک پڑھنے اور پابندی سے پانچوں وقت کی نماز ادا کرنے کی نیتیں کروائی گئیں
نیز صلوۃ و سلام پر اس محفل کااختتام
ہواجس پرٹیچرز اور طالبات نے بہترین
رسپانس دیا۔
٭ علاوہ ازیں 17 اکتوبر2021 ء بروز اتوار
کراچی ساؤتھ زون1 لیاری کابینہ میں ایک ٹیوٹر
اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا
جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’محبت رسول صلی اللہ
علیہ وسلم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی۔