دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2021ء سرگودھا زون میں قائم پوسٹ گریجویٹ گورنمنٹ کالج میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں 45 ٹیچرز اور 165 طالبات نے شرکت کی۔

محفل کاآغاز تلاوۃِ قراٰن پاک و نعت رسول ﷺ سے ہوا۔بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدمیں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے اور دعوت اسلامی کے ساتھ منسلک رہنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات پیش کئے۔ آخر میں اسلامی بہنوں میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2021ء فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے اپنی ٹیم ممبرز کے ساتھ جن میں ڈاکٹرز اور سنی مدارس کی ریجن سطح کی ہیڈز اسلامی بہنیں بھی شامل تھیں ساہیوال کے سب سے بڑے اسکول گورئمنٹ گرلز پائلیٹ ماڈل سکینڈری کا وزٹ کیااورا سکول کی وائس پرنسپل سے ملاقات کی۔