دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں )کے تحت 16 اکتوبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون1 گلشن کابینہ دارالمدینہ الہلال کیمپس میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں پرنسپل 28 ٹیچرز سمیت تقریباً 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اوصاف‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور ٹیچرز کو شعبہ تعلیم کے سیشن میں شرکت کرنے اور دینی کاموں کو کرنےکاذہن دیا ۔آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت لیاری کابینہ ڈویژن موسیٰ لین میں 18 اکتوبر 2021ء کو علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ ڈاکٹرزاسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں اپنے گھر میں محفل میلاد رکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ماہانہ شخصیات اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔ مزید لیڈی ڈاکٹرز نےدعوت اسلامی کے بارے میں اچھے تأثرات دیئے۔

آخر میں اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسالہ اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفتاً پیش کئے نیز لیڈی ڈاکٹر زکو شعبہ روحانی علاج کا تعارف پیش کیا ۔