دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن ڈویژن سلامت پورہ میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہواجس میں شعبہ تعلیم ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین ،گورنمنٹ اشرف ہائی اسکول،گورنمنٹ سہرورديہ اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سلامت پورہ کی لیڈی پرنسپلز سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ اور مدنی قاعدہ کی app ،نورالايمان اور معرفۃالقراٰن کے بارے میں تفصیل سے بتايا ۔

اس کے علاوہ انہیں دعوت اسلامی کی طرف سے اچھی مدرسہ ہائير کرنے کی بھی تجویز دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی دورہ کرکے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ،کوٹ خواجہ سعيد اسکول دوسری جانب شاھدرہ مريدکے ڈویژن مريدکے میں قائم الرحمان گرائمر اسکول،ياسر رفيع گرائمر اسکول، لياقت آئيڈيل اسکول میں وائس پرنسپلز سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ ،نورالايمان اور معرفۃالقراٰن کے بارے میں تفصیل سے بتايا ۔ ساتھ ہی یہ کتابیں اسکول نصاب میں شامل کرنے کا ذہن دیا۔