ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والی اسلامی
بہنوں کے لئے ”نورِ ہدایت کورس“ کا انعقاد
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والی اسلامی
بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے، انہیں دینی مسائل سکھانے اور اُن کی رہنمائی
کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز
کے تحت مزنگ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مراکز فیضانِ
صحابیات میں 3 دن پر مشتمل (2، 3، 4 اگست 2024ء) کورس بنام ”نورِ ہدایت“ منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقامات پر ہونے والے اس
کورس میں Female Principal ، Female Doctors ، Female teachers ، Medical اور University کی Female Students سمیت اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔
دورانِ
کورس اسلامی بہنوں کے درمیان مختلف سیشن منعقد کئے گئے جن میں تلاوتِ قراٰن، نعت
شریف، سیکھنے سکھانے کے حلقے اور فقہی مسائل( مثلاً وضو، غسل
اور نماز کا طریقہ وغیرہ) شامل
تھے۔
اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی
تربیت کے لئے مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مختلف موضوعات پر بیان ہوئے جن
میں حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت دینی کام کرنے کا
ذہن دیا گیا۔
اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار ، نواسیِ عطار اور نگرانِ صوبۂ پنجاب سمیت دیگر اہم
ذمہ دار اسلامی بہنیں بھی موجود تھیں۔