4 مئی 2025ء کو اسلام آباد  سیکٹر H-13 میں قائم فیضانِ صحابیات میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹوڈنٹس کے لئے ایک میٹ اپ ہوا جس میں نسٹ یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس سمیت سیکٹر I-10 کے ہاسٹل کی اونر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

میٹ اپ کے دوران ڈیپارٹمنٹ کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں فرض علوم سیکھنے اور تجوید کے ساتھ قراٰنِ کریم پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی یونیورسٹی میں ان چیزوں کا انعقاد کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

علاوہ ازیں سیکٹر I-10 کے ہاسٹل کی اونر اسلامی بہن نے اپنے ہاسٹل میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹوڈنٹس کو قراٰنِ پاک پڑھانے کی نیت کی۔اس موقع پر نگرانِ اسلام آباد سٹی ااسلامی بہن نے اسٹوڈنٹس کو تحائف دیئے اور اختتامی دعا کروائی۔