کراچی کے جناح ٹاؤن یوسی 4،  ڈسٹرکٹ گلشن، ڈویژن ایسٹ میں قائم فیضانِ صحابیات میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے رہائشی لرننگ سیشن میں 30 جولائی 2025ء کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے معاشرے کی اصلاح پر بیان کرتے ہوئے باطنی امراض سے خود کو بچانے اور زبان سے سرزد ہونے والے گناہوں کی نشاندہی کی نیز خود کو سدھار نے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔

دورانِ بیان صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس میں جاکر نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ بتایا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔