پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ تعلیم عالمی و پاک سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں اور شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ کی ناظمہ نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کے کورس کروانے کے سلسلے میں مشورہ لیا جس میں شعبہ تعلیم کے تحت کورسز کی تیاری کب سے ہو؟اس کے مشورے کون لے؟اس کی کارکردگی کا نظام کیا ہو؟ ان امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

٭دوسری طرف عالمی سطح و بین الاقوامی امور شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز کی پہلی و دوسری سطح کے مدنی مشورے لینے و کارکردگی شیڈول وصول ہونے پر بات چیت کی نیز کفن دفن و کارکردگی فارم کی وضاحت سے متعلق امور پر بھی اسلامی بہنوں کو نکات فراہم کئے۔