29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ
تعلیم (اسلامی
بہن)
کے تحت گوجرانوالہ میٹروپولیٹن شہر میں تعلیمی پروفیشنلز کے میٹ اَپ کا سلسلہ ہوا
جس میں تقریباً 50 لیڈی ڈاکٹرز، ٹیچرز اور یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیاجس میں دینی کاموں
میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔ آخر میں عالمی مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ
لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے آخر میں اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔ ساتھ مکتبہ المدینہ کا
بستہ بھی لگایا گیا ۔