دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 24 فروری2022 ء بروز جمعرات دن 08 سے 9 بجےفاطمہ جناح ہسپتال ہاسٹل میں درس اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم لاہور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن سمیت 21طالبات نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ cash your abilities‘‘ اپنی صلاحیت کو تلاش کرنے اور صلاحیتوں کے درست استعمال کے موضوع پر درس دیا اور طالبات کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔