امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ فرماتے ہیں کہ ”امامت کورس دعوتِ اسلامی کا
امتِ مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے“ ۔
اسی
سلسلے میں گورنمنٹ سے الحاق شدہ کنزالمدارس بورڈشعبہ امامت کورس دعوتِ اسلامی کے تحت امامت کورس بی
لیول میں داخلے جاری ہیں جس کا آغاز 15 ستمبر 2025ء کو مرکزی جامعۃالمدینہ فیضان
مدینہ سیم نالہ لاہور روڈ شیخوپورہ لاہور میں ہوگا نیز اس کورس کا دورانیہ تقریباً 5 ماہ کا ہوگا۔
کورس میں داخلے کی شرائط
٭میٹرک/مساوی تعلیم ٭ قرآن مجید درست مخارج کے ساتھ پڑھنا آتا ہو٭ عمر 18سال سے کم اور 45 سال سے زیادہ نہ ہو٭ اردو لکھنا پڑھنا جانتاہو۔
کورس کی خصوصیات
وضو،
غسل، تیمم ، نماز، نمازِ جنازہ، عیدین کی نماز، امامت کے ضروری مسائل، فنِ تجوید، فن
تدریس، قراٰنِ مجید (ترتیل،
تدویر، حدر)
مشق، سیرت، عقائد اور تنظیمی تربیت۔(رپورٹ:مولانا محمد شاہد
محمود عطاری مدنی، معلم شعبہ امامت کورس،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مزید
معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں!
0310-0002526/
0317-6027967/ 0301-3665238