8 اکتوبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے تحت پاکستان کے تمام ذمہ داران  اور معلمین سمیت طلبہ کرام کی تربیت و رہنمائی کے لئے آن لائن سیشن منعقد ہوا ۔

اس سیشن میں مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے صدقات کے فضائل و اہمیت اور صدقات کی اقسام بیان کرتے ہوئے ٹیلی تھون عطیات مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا اور اپنے متعلقین(رشتہ دار، کورس کئے ہوئے اور دوستوں) کا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے بالخصوص مخیر حضرات سے ملاقات کرکے دین متین کی ترقی و آخرت میں باقی رہنے والے خزانے کی آباد کاری کے لئے ٹیلی تھون عطیات جمع کروانے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔ (رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)