دعوتِ اسلامی کےتحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری رہتا جس میں اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جاتی ہے ۔اسی
سلسلے میں یوکے انگلیڈ کےشہر برمنگھم میں
معلم امامت کورس جاری ہے۔ 4ستمبر2021ءبروزہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے بذریعہ انٹر نیٹ نگران امامت کورس پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ معلم امامت
کورس میں سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس موقع
پر یوکے نگران ریجن سید فضیل عطاری اور برمنگھم یوکے ریجن ائمہ مساجد ذمہ
دار منیر عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ نے امامت کی فضیلت و اہمیت اور امام کی شرائط کے حوالے سے تربیت کی نیز
یوکے میں دعوتِ اسلامی کی مساجد میں ائمہ کرام کو تقرر کرنے اور موجود ائمہ کرام
کی اس کے مطابق تربیت کرنے کا ذہن دیا ساتھ ہی رکنِ شوری نے قراءت کو درست رکھنے
اور تلاوت کی فضیلت بیان کرکے روزانہ کی بنیاد پر تلاوتِ قرآن کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کی۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس جاری ہےجس میں قراءت و فرض علوم
سکھانے کے ساتھ ساتھ طلبائے کرام کو بیان بھی سکھایا جاتا ہے تاکہ کورس مکمل کرنے
کے بعد اچھے انداز میں دین اسلام کے پیغام کو آگے پہنچا سکے۔
اسی
سلسلے میں دوران کورس 28 جولائی 2021ء کو حفلے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام طلبہ
اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔شرکائے کورس نے اچھے انداز میں بیانات کئے۔ (رپورٹ:
محمد شہزاد عطاری، معلم امامت کورس)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت
کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں اراکین شوریٰ اور دیگر ذمہ داران وقتاً فوقتاً تشریف
لاکر شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں 15 جولائی 2021ء کو نگران شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے ”اطاعت کا جذبہ“ کے
موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ (رپورٹ: محمد شہزاد عطاری مدنی، معلم امامت کورس)
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں قراءت و فرض
علوم سکھانے کے ساتھ ساتھ امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے وقتاً
فوقتاً مختلف ذمہ داران تشریف لارہے ہیں۔
اسی
سلسلے میں گزشتہ روز شعبہ اصلاح اعمال کے نگران مولانا سہیل عطاری مدنی نے شرکائے
امامت کورس کے طلبا کی تربیت کی اور انہیں نفلی عبادات کا ذہن دیا جس پر طلبا نے
اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد شہزاد عطاری، معلم امامت
کورس)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ لیہ میں
دینی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبہ اور معلم کے شرکت کی۔
نگران
زون حاجی اقبال عطاری ”امامت کی اہمیت“ بیان کی اور شرکا کو کورس مکمل کرکےمساجد کو آباد کرنے اور
12دینی کاموں کے ذریعے مسجد کے نمازیوں کے اخلاق اور اعمال کی اصلاح کرنے کی ترغیب
دلائی۔ (رپورٹ: محمدعابد
عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ میر پور
خاص میں دینی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبہ اور معلم نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ فیضان مدینہ امامت کورس محمد فیضان عطاری مدنی نے شرکا کو کورس مکمل
کرکےمساجد کو آباد کرنے اور 12دینی کاموں کے ذریعے مسجد کے نمازیوں کے اخلاق اور
اعمال کی اصلاح کرنے کی ترغیب دلائی۔
دینی
کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی طرف سے عطا کردہ ’’عیدی کے نوٹ‘‘ تقسیم کئے گئے۔
(رپورٹ:
محمدعابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد)
شعبہ ائمہ
ٔ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام وقتاً
فوقتاً امامت کورس کا اہتمام ہوتا ہے جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ۔
5 ماہ
امامت کورس :
اس کورس
میں اسلامی بھائی کو 50 رکوع حفظ ، قرآن پاک کی تدریس، مسائل کا ٹیسٹ پاس کرواکر
امامت کا اہل بنایا جاتا ہے۔ اس کا آغاز
26 شوال المکرم سے ہوتا ہے۔ یہ 19 ربیع الاول تک جاری رہتا ہے ۔ اس
کورس میں داخلہ لینے والے کے لئے لازمی ہے
کہ ناظرہ قرآن پاک پڑھنا جانتا ہو، عمر کم
ازکم 18 سال ہو اور اردو لکھنا پڑھنا بھی جانتا ہو۔
امامت کورس
10 ماہ:
اس کورس میں قرآن مجید مع مدنی قاعدہ و 50 رکوع
حفظ پڑھاکر امامت و مدرس کا اہل بنایا
جاتا ہے اس کا آغاز بھی 26 شوال المکرم سے ہوتا ہے۔ اس کورس میں داخلہ لینے والے کے لئے لازمی ہے کہ ناظرہ قرآن پاک پڑھنا جانتا ہو، عمر کم
ازکم 18 سال ہو اور اردو لکھنا پڑھنا بھی جانتا ہو۔
سدا بہارامامت
کورس:
طالب علم
کی صلاحیت کے مطابق اس کورس کے اسلامی بھائی کو بہتر کیفیت میں قرآن پاک پڑھنے کی صلاحیت پیدا کرکے 5 ماہ امامت کورس میں داخلے کا اہل بنایا جاتا ہے ۔
رمضان المبارکے کے علاوہ جب چاہیں اس کورس
میں داخلہ لیا جاسکتاہے۔ کورس میں داخلہ لینے والے کے لئے لازمی ہے کہ عمر
کم ازکم 18 سال ہو اور اردو لکھنا پڑھنا بھی جانتا ہو۔
پاکستان میں جاری امامت کورس کے مقامات
کراچی ریجن
1)مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی
2)جامعۃ المدینہ فیضان عطار بہزاد لکھنوی سخی حسن
حید ر آباد
ریجن
1)آفندی ٹاؤن حیدر آباد 2)جامعۃ المدینہ میرپور خاص 3)جامعۃ المدینہ
جیکب آباد
4)ٹنڈو آدم 5)جامعۃ المدینہ
ڈیرہ اللہ یار 6)جامعۃ لامدینہ اسلام کوٹ
تھر سندھ
ملتان ریجن
اشاعت الاسلام 2)خانیوال 3) خانپور 4) مانک پور 5)
بھاولنگر 6) سخی سرور (ڈی جی خان)
فیصل آباد
ریجن
فیصل آباد 2) گوجرہ 3) جھنگ 4) قبولہ 5) جامعۃ المدینہ لیہ
لاہور ریجن
جوہر ٹاؤن 2) رحمن
سٹی 3) کاہنہ ہو 4) ڈیرہ اسماعیل خان 5) شیخوپورہ
اسلام آباد
ریجن
سیالکوٹ 2) ڈڈیال
کشمیر 3) گجرات 4) جہلم 5)
نکودر
مزید تفصیل کےلئے صبح 9:00 بجے تا رات 9:00 بجے تک اس نمبر پر رابطہ
فرمائیں
0315-2678671
یا ای میل کیجئے
شعبہ ائمۂ
مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ لیہ میں 10 ماہ کے امامت کورس کےلئے
داخلوں کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات نیچے
ملاحظہ فرمائیں۔
داخلے کی
شرائط :
1) عمر کم از کم 18سال
ہو
2) اردو لکھنا پڑھنا
جانتا ہو
3) قرآن پاک پڑھنا
جانتاہو۔
یہ چیزیں
ضرور ساتھ لائیں
1) اپنا اصل شناختی
کارڈ/ب فارم
2) دو عدد حالیہ تصاویر
3) ڈویژن نگران کا تصدیق
نامہ
4) ڈویژن نگران کے
شناختی کارڈ کی کاپی
5) والد/سرپرست کا
اجازت نامہ
6) سرپرست کے شناختی
کارڈ کی کاپی
7) یونیفارم (سفید
لباس،سفید عمامہ شریف )
نصابی کتب
مدنی قاعدہ، فیضان فرض علوم دونوں حصے ، 12دینی کاموں کے
بارہ رسائل ، بنیادی عقائد ومعمولات، فیضان
تجوید اور نیک بننے بنانے کا طریقہ۔
مزید تفصیل کے لئے ان نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔
03033002648
03131339990
دعوت اسلامی کے شعبے امامت
کورس کے زیر اہتمام 15فروری2021ء بروز پیر
حیدرآباد ریجن میرپورخاص زون، فیضان مدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تعلیمی امور پاکستان، معلم، طلباء کرام اور شعبہ اصلاح
اعمال کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران مجلس حافظ محمدفیضان عطاری مدنی نے امامت کورس کرنے کی ضرورت و منصب امامت کی اہمیت کےحوالےسے
تربیت فرمائی۔ مزید اس موقع پر تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی بھائی نے امامت کے مسائل اور اس منصب کی
اہمیت کو اجاگر فرمایا اور مسائل امامت سیکھنے کے بعد ہی امامت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی دوران مجلس اصلاح اعمال کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ’’ اپنے اعمال کی اصلاح کیلئے
روزانہ ’’72نیک اعمال ‘‘نامی رسالےکے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور اسکے
مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹر: محمدعابد عطاری مدنی)
دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت مدنی
مرکز فیضان مدینہ خان پور سے متصل مرکزی جامعۃ المدینہ میں امامت کورس کا سلسلہ
جاری ہے۔
دوران کورس 29 جنوری 2021ء کو نگران مدرسۃ
المدینہ بالغان پاکستان قاری غلام عابد عطاری نے طلبہ کی تربیت کی اور انہیں مدرسۃ
المدینہ بالغان کی اہمیت بتاتے ہوئے مساجد، اسکول، کالج، یونیورسٹی اور مارکیٹس
سمیت مختلف مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، رکن مجلس امامت
کورس )
جامعۃالمدینہ
فیضا ن مدینہ گجرات میں امامت کورس کے طلباء واساتذہ میں تربیتی بیان کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی مجلس امامت
کورس پاکستان کے زیر اہتمام 26جنوری2021ء بروز منگل جامعۃالمدینہ فیضا ن مدینہ
گجرات میں امامت کورس کے طلباء واساتذہ میں تربیتی بیان کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کےاساتذہ کرام
اور طلباء نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری نے امامت کی اہمیت وشرعی مسائل کی تعلیم وتربیت اور علم کی
افادیت پر کلام فرماتے ہوئے مختلف
امور پر شرکا کو مدنی پھول دئیے اس موقع پر حاضرین نے نگران پاکستان ابورجب حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی:رکن مجلس
امامت کورس و ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)
جامعۃالمدینہ
فیضان مدینہ گجرات میں سدا بہار امامت
کورس کرنےوالے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی و تنظیمی حوالے سے تربیت
دعوت اسلامی
کے شعبہ امامت کورس کے تحت 20جنوری2021بدھ
جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ گجرات میں رکن مجلس وذمہ دار تعلیمی امورپاکستان حافظ
وقاری مولاناشفقت
اللہ مدنی اور رکن مجلس قاری ارشد عطاری
کی حاضری ہوئی۔
جہاں ذمہ داران دعوت اسلامی نے شعبے کی طرف سے ماہانہ درجہ جائزہ کیا اور سدا بہار امامت کورس
کرنےوالے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی و تنظیمی حوالے سے تربیت کی۔
اس موقع پر رکن مجلس وذمہ دار تعلیمی
امورپاکستان حافظ وقاری مولاناشفقت اللہ مدنی اور رکن مجلس
قاری ارشد عطاری نے منصب امامت کی اہمیت
وافادیت پر خصوصی نکات بیان کرتے ہوئے طلبہ کو امامت کورس مکمل کرنےکے بعد امامت کے
شعبے سے منسلک ہوکر دین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ :محمد عابد عطاری مدنی رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)